بچوں کے لیے ہماری نظم ٰ فلیش کارڈز کا گیت ٰ ہمارے یو ٹیوب چینل پر

اس نظم کا پس منظر:
یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہماری چھوٹی بٹیا ایمان ابھی نرسری میں تھیں۔ ایک دن گھر پہنچے تو ان کی والدہ استانی جی کی فرمائش پر فلیش کارڈز بنارہی تھیں۔ ہم نے ان فلیش کارڈز کو بلاترتیب سنگھار میز کے آئینے پر لگا دیکھا تو فوراً ہی یہ نظم ہمارے لبوں پر آگئی۔ وہ دن اور آج کا دن، یہ نظم ہمارے خاندان کی مقبول ترین نظم ہے۔ آج بھی کبھی کبھی ہمارے بچے جو اب بڑے ہوگئے ہیں، اس نظم کو گنگناتے پکڑے جاتے ہیں اور کمرہ زعفران زار بن جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top