بچپن کی کوئی شرارت جواب بھی یاد آتی ہو

qaral

محفلین
بچپن کی کوئی ایسی شرارت جواب بھی یاد آتی ہو اور لبوں پر مسکراہٹ بکھیرتی ہو یا اسکے نتیجے میں ملنے والی سزا کو یاد کرکے پرانی یادیں تازہ ہو جاتیں ہوں یہاں شئیر کیجئے سب سے زیادہ ڈینجرس شرارت کا تذکرہ کرنے والے کو محفل کا سب سے چلبلا اور شرارتی رکن مانا جائے گا
 

شمشاد

لائبریرین
اس قسم کا ایک دھاگہ پہلے سے موجود ہے۔ مجھے یاد ہے فرذوق نے کھولا تھا اور بہت سارے اراکین نے اس میں اپنے بچپن کی شرارتوں کا ذکر بھی کیا تھا۔

ڈھونڈتا ہوں اگر ربط مل گیا تو بتاتا ہوں آپ کو۔
 

qaral

محفلین
شمشاد آپ نے لنک نہیں بتا یا ابھی تک اور ہاں کیا وہاں چلبلا رکن منتخب کرنےوالی بات تھی ویسے بھی آجکل ایوارڈ کا بخارچل رہا ہے میں نے سوچا لگے ہاتھوں‌ چلبلا یعنی سب سے شرارتی رکن ہے منتخب کر لیں
 

حجاب

محفلین
کیا کسی نے بچپن میں کوئی شرارت نہیں کی؟؟؟؟
میں لکھ تو دوں اپنی شرارت مگر پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہوگا میرا۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
پہلے ایک تھریڈ اس طرح کا تھا اس میں کافی لوگوں نے پوسٹ کی تھی۔ لیکن اس کا لنک تو میں نے بھی بہت ڈھونڈا۔ لیکن نہیں ملا۔ :oops:

حجاب، تم اگر اپنی شرارت شئیر کر دو۔۔۔۔تو میرا خیال ہے تمھیں “خطرناک ممبر“ کہا جا سکتا ہے۔چلو، اب جلدی سے پوسٹ کر دو۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی آپ ہی کچھ مدد کر دیں وہ دھاگہ ڈھونڈنے میں، غالباً فرذوق نے شروع کیا تھا، آپ کو تو یاد ہو گا۔
 

تیشہ

محفلین
اس تھریڈ کو اوپر رکھا جائے کل رات میں پھر موڈ میں ہوئی تو شرارتیں شادی سے پہلے کی اور بعد کی شئیر کروں گی

:music:
 
Top