بچھڑتے وقت اک خیال
آج بھی ویسا ہی موسم ہے
آج بھی ویسے ہی بادل ہیں
آج بھی ویسی ہی بارش ہے
جب ہم پہلی بار ملے تھے
یاد ہے، ہم نے یہ سوچا تھا
ہم کو ملتے دیکھ کے موسم
اتنا خوش ہے، اتنا خوش کہ
اُس کی آنکھیں بھیگ گئی ہیں
آج مگر ہم جان گئے ہیں
موسم اُس دن کیوں رویا تھا !!!
عاطف سعید