بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا کارندہ گرفتار

جاسم محمد

محفلین
بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا کارندہ گرفتار
193708_7773416_updates.jpg

ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے ہیں — فوٹو: اسکرین گریب

تربیلا: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرکے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقومی گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم وقار احمد کے واٹس ایپ نمبر کی معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں جس کے بعد ملزم کے گھر چھاپا مار کر اسے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے اور وہ بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے ہیں جب کہ ملزم کے موبائل فون اور آلات میں غیر اخلاقی ویڈیوز بھی موجود تھیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
 
Top