بڑا لطف آیا سویرے سویرے

یوسف سلطان

محفلین

یہ کس نے پکارا محمدﷺ محمدﷺ بڑا لطف آیا سویرے سویرے
خدا کی قسم اُنؐ کو موجود پایا جو سر کو جھکایا سویرے سویرے

خبر جن کے آنے کی نبیوؑ ں نے دی تھی وہ محبوؐب آیا سویرے سویرے
مبارک ہو اے آمنہ بی کہ تم نے بڑا اوج پایا سویرے سویرے

علوم لطافت کلیم نزاکت بہار آ گئی جب وہ تشریف لائے
سراپائے رحمت وہ جان بہاراں زمانے پے چھایا سویرے سویرے

خیال محمد ﷺ میں نیند آگئی جب قرار آگیا بے قراری کو میری
کیے سبز گنبد کے میں نے نظارے یہ دل جگمگایا سویرے سویرے

سحر سر بسجدہ ہے شب سربسجدہ دو عالم جھکے میرے آقاؐ کے در پر
قمر رات بھر اُن کے روزے پے گھوما تو خورشید آیا سویرے سویرے

نماز محبت ادا کر رہا تھا تصور میں تھے سامنے کملی ؐوالے
شکیلؔ حاصل زندگی تھا وہ سجدہ جو سر کو جھکایا سویرے سویرے
(شکیل )
نعت خواں :یوسف میمن​

 

گلزار خان

محفلین
ماشاء اللہ بہت خوب یہ نعت پڑھنے والے نبینے ہیں میرے خیال میں لیکن ان کی آواز بہت اعلی اور خستہ ہے سننے میں ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوتی ہے۔۔جزاک اللہ
 

یوسف سلطان

محفلین
لیکن ان کی آواز بہت اعلی اور خستہ ہے سننے میں ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوتی ہے۔۔جزاک اللہ
جی بالکل ایسا ہی ہے ۔۔ شکریہ پسند کرنے کے لئے
(y)
شکریہ بہنا
اچھا مجھے ایسا لگا تھا کے یہ نبینے ہیں
اللہ انکو صحت و عفیت عطا کرے
آمین
 
Top