بڑوں سے بڑا ہے مقام محمد

متلاشی

محفلین
یہ نعت اصلاح کے لئے پیش ہے ۔۔۔


بڑوں سے بڑا ہے مقامِ محمدؐ
پیامِ خدا ہے پیامِ محمدؐ
امانت ، دیانت، شرافت، صداقت
نرالا ہے سب سے نظامِ محمدؐ
ذرا پھر کبھی تم اسے پڑھ کے دیکھو
نصیحت بھرا ہے کلامِ محمدؐ
کبھی نام ان کا جو آئے زباں پر
تو واجب ہے پھر احترامِ محمدؐ
یہ اس کی عطا ہے ، یہ اس کا کرم ہے
جو لب پر ہے میرے سلامِ محمدؐ
یہ کس کابیاں ہے یہ کس کی ثناء جو
بیاں کر رہا ہے غلام ِ محمدؐ
ذرا تم بھی ذی شاں ؔ یہ لے کر تو دیکھو
کہ لذت بھر ا ہے یہ نامِ محمدؐ

محمد ذیشان نصر
 
یہ نعت اصلاح کے لئے پیش ہے ۔۔۔


بڑوں سے بڑا ہے مقامِ محمدؐ
پیامِ خدا ہے پیامِ محمدؐ
امانت ، دیانت، شرافت، صداقت
نرالا ہے سب سے نظامِ محمدؐ
ذرا پھر کبھی تم اسے پڑھ کے دیکھو
نصیحت بھرا ہے کلامِ محمدؐ
کبھی نام ان کا جو آئے زباں پر
تو واجب ہے پھر احترامِ محمدؐ
یہ اس کی عطا ہے ، یہ اس کا کرم ہے
جو لب پر ہے میرے سلامِ محمدؐ
یہ کس کابیاں ہے یہ کس کی ثناء جو
بیاں کر رہا ہے غلام ِ محمدؐ
ذرا تم بھی ذی شاں ؔ یہ لے کر تو دیکھو
کہ لذت بھر ا ہے یہ نامِ محمدؐ

محمد ذیشان نصر

ذیشان بیٹا ۔۔۔۔۔۔ نعت کے حوالے کچھ بھی لکھتے ہوئے دل لزرتا ہے ۔ سو بصد احترم آپ کی کہی ہوئی نعت ِ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی ناقص عقل کے مطابق کچھ تبدیلیوں کی جسارت کر کے یوں تجویذ کر رہا ہوں ۔ اگر کوئی کمی بیشی رہ گئی ہو تو اللہ سبحان تعالیٰ معاف فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
221۔۔۔221۔۔۔221۔۔۔221۔۔۔
گماں سے ورا ہے مقامِ محمدؐ
پیامِ خدا ہے پیامِ محمدؐ
امانت ، دیانت، شرافت، صداقت
ہے بالا جہاں سے نظامِ محمدؐ
شریعت خدا کی، چلن زندگی کا
سکھاتا ہے کیا کیا کلامِ محمدؐ
زباں پر جو آئے وہ اسم ِ گرامی
تو واجب ہے پھر احترامِ محمدؐ
کرم یہ خدا کا ہے ہم عاصیوں پر
کہ جاری ہے لب پر سلامِ محمدؐ
ملی رب سے توفیقِ مدحت سرائی
بیاں کر رہا ہے غلام ِ محمدؐ
ملی دل کو راحت سکوں زندگی کو
لیا جب بھی ذیشان، نامِ محمدؐ
والسلام
فاروق درویش
 

متلاشی

محفلین
مکرمی و محترمی استاذ گرامی جناب فاروق احمد درویش صاحب ۔۔۔۔!
خاکسار کی اس نعت پر نگاہِ کرم فرمانے کا شکریہ۔۔۔۔۔! آپ کی کئی گئی ترامیم بہت پسند آئیں۔۔۔امید ہے آپ کی شفقتوں سے آئندہ بھی بہرہ ور ہونے کا موقعہ ملتا رہے گا۔۔۔۔!
 

الف عین

لائبریرین
درویش صاحب کی اصلاح بھی ہو چکی ہے، میں بھی کر چکا ہوں۔ اب دونوں کے مشوروں میں سے جو چاہو قبول کر لو۔

بڑوں سے بڑا ہے مقامِ محمدؐ
پیامِ خدا ہے پیامِ محمدؐ
امانت ، دیانت، شرافت، صداقت
نرالا ہے سب سے نظامِ محمدؐ
//دونوں درست

ذرا پھر کبھی تم اسے پڑھ کے دیکھو
نصیحت بھرا ہے کلامِ محمدؐ
//’پھر کبھی‘ کیوں؟ ’بغیر ’تو‘ کے مطلب واضح نہیں ہوتا۔
کبھی اس کو پڑھ کر تو دیکھو ذرا

کبھی نام ان کا جو آئے زباں پر
تو واجب ہے پھر احترامِ محمدؐ
//یہ شعر مفہوم کے اعتبار سے درست نہیں۔ یعنی نام نہ آئے تو نبیؐ کی تعظیم واجب نہیں؟

یہ اس کی عطا ہے ، یہ اس کا کرم ہے
جو لب پر ہے میرے سلامِ محمدؐ
//کس کی عطا؟ خدا کی یا اس کے رسولؐ کی؟ اس کو واضح کرو۔

یہ کس کا بیاں ہے یہ کس کی ثناء جو
بیاں کر رہا ہے غلام ِ محمدؐ
’بیاں‘ دونوں مصرعوں میں کھٹک رہا ہے، اس کو یوں کہو تو۔۔۔
یہ ہے مدح کس کی، یہ کس کی ثنا ہے

ذرا تم بھی ذی شاں ؔ یہ لے کر تو دیکھو
کہ لذت بھر ا ہے یہ نامِ محمدؐ
//دونوں مصرعوں میں ’یہ‘ بھرتی کا لفظ ہے،
ذرا تم بھی ذی شان ؔ لے کر تو دیکھو
آسانی سے کیا جا سکتا ہے نا۔ اور دوسرا مصرع بھی یوں ہو تو۔۔
ہے لذت بھرا کیسا نام محمد
 
Top