بڑھتاہے حسنِ یار ملن کے خیال سے

Qamar Shahzad

محفلین
بڑھتا ہے حسنِ یار ملن کے خیال سے
ٹھہرو نمایاں کرتا ہوں اس کو مثال سے

رہنے لگی ہے دل میں وہ اک انتہا پسند
دھڑکن کی دشمنی ہے تبھی اعتدال سے

میں معترف ہوں تیرے سخن کا بھی شاعرہ
محفل مگر جوان ہے تیرے جمال سے

کم اس کی ہے شگفتگی معلوم ہے مگر
چلتی ہے نبض گل پہ ترے احتمال سے

تڑپے ہیں جب کہ دونوں ہی دشتِ فراق میں
پھر ہے گریز کس لیے آخر وصال سے

رنگت سیاہ پڑ گئی برگِ گلاب کی
دیکھا جو تم نے ایک نظر اشتعال سے

کرکٹ مجھے پسند ہے لیکن اسے پسند
فٹبال کا کھلاڑی جو ہے پرتگال سے

ہر آن کیوں سوار ہیں کاندھوں پہ کاتبیں
اکتا نہ جاؤں دائمی اس دیکھ بھال سے

مکھن سے جیسے بال نکالے کوئی قمر
اس نے چھڑایا ہاتھ کچھ ایسے کمال سے
قمر آسی
 

عاطف ملک

محفلین
واہ جی۔۔۔زبردست
رہنے لگی ہے دل میں وہ اک انتہا پسند
دھڑکن کی دشمنی ہے تبھی اعتدال سے
خوب:)
کرکٹ مجھے پسند ہے لیکن اسے پسند
فٹبال کا کھلاڑی جو ہے پرتگال سے
اب تو ہمیں بھی اچھا لگنے لگا ہے:LOL:
بہت خوب:)
 
Top