بڑی اداسی ہے ، تم لوٹ آؤ
حیات پیاسی ہے ، تم لوٹ آؤ
تم لوٹ آؤ ، تم لوٹ آؤ
یہ میری آنکھیں تمہارا گھر ہیں
تمہاری راہوں میں منتظر ہیں
یہ میری سانسیں
یہ میری آہیں
تمہاری یادوں کی رہ گذر ہیں
لگن بلاتی ہے
مجھے رُلاتی ہے
تم لوٹ آؤ ، تم لوٹ آؤ
تمہی تو میرا قرارِ جاں ہو
میری خموشی کی ترجماں ہو
میں لُٹ گیا ہوں
بکھر گیا ہوں
نہ جانےکیسی ہو ؟تم کہاں ہو؟
بڑی اداسی ہے ، حیات پیاسی ہے
تم لوٹ آؤ ، تم لوٹ آؤ ، تم لوٹ آؤ
آخری تدوین: