الف عین
لائبریرین
چھوٹے میاں سبھان اللہ۔ بڑے میاں یعنی قبلہ و لعبہ چچا جان محترم کے کارنامے تو اظہر من الشمس ہیں۔ ہمارے چھوٹے میاں بھی آج غالب آ گئے ہیں۔ ایک ہزار مراسلات کا ہدف پار کر کے ہزاری خلوت زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ کل میں حاضر نہیں ہو سکا تھا، ابھی خیال ہوا کہ شاید بلال اعظم نے یہ تھریڈ کھول رکھا ہو، من ترا حاجی بگویم۔۔۔ کے مصداق۔ مگر یا تو عزیزم بلال مصروف ہو گئے، مصروف تو میں بھی ہوں لیکن اتنا بھی نہیں کہ @چھوٹا غالب کو ہزاری منصب کی مبارکباد ہی نہ دے سکوں۔