بگھارے بیگن

تبسم

محفلین
بگھارے بیگن
اجزا
  • بینگن گول چھوٹے ایک کلو
  • مونگ پھلی پچاس گرام
  • خشخاش پچاس گرام
  • تِل پچاس گرام
  • زیرہ ایک چمچ
  • (ان سب کو توے پر بھون کر پیس لیں)
  • سرخ مرچ دو چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • دھنیا ایک چمچ (پسا ہوا)
  • املی کا پانی آدھا کپ
  • کڑی پتہ تھوڑا سا
  • کوکنگ آئل ایک کپ
ترکیب
پسے ہوئے مصالحہ کو پانی میں گھول لیں۔
2۔ بینگن چاک کرکے اس کے اندر بھرلیں۔
3۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کرکےایک ایک بینگن اور کڑی پتہ اس میں چھوڑدیں اور باقی بچا ہوا مصالحہ بھی اس میں ڈال دیں۔
4۔ اوپر ڈھکن ڈھانپ کر اسے پکائیں جب بینگن گَل جائیں تو املی کا پانی ڈال دیں۔
5۔مزید پانچ منٹ پکائیں بگھارے بینگن تیار ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
واہ واہ
یہ پڑھتے ہوئے منہ میں پانی آ گیا۔
پکانے اور کھانے تک نجانے کیا ہو۔
 
مہ جبین

محفلین
ترکیب تو اچھی لگ رہی ہے لیکن ہمارے گھر تو کوئی بینگن کھاتا ہی نہیں تو اگر کوئی پکائے تو مجھے ایک پلیٹ بھجوادے کہ اب میں ایک پلیٹ کیسے پکاؤں؟
 
تبسم

محفلین
مہ جبین آنٹی جی یہ سالن کچھ اس طرح کا ہو تا ہے کے آپ بھی کھا سکتی ہیں آپ کے بیکن اور دوسرے بھی کھا سکتے ہیں بی نا بیگن کا سالن
ہمارے یہاں بھی کچھ اس طرح کی ہی پرابلم ہو تی ہے بابا کے علا وہ بیگن کو ئی نہیں کھا تے ہیں پر ہمارے یہاں یہ سالن پکا تے بھی ہیں اور ہم سب کھا تے بھی ہیں بیگن کو چھوڑ کر۔
اور یہ سالن کے ساتھ برینی کے سات تو اور بھی اچھا دیکھ تا ہے یہ سالن
34o7c4w.jpg
 
تبسم

محفلین
عندلیب کو پکارنے والا تھا، لیکن رہ گیا۔ وہ حیدر آباد کی ہی ہیں، مجھے علم نہیں تمہاری وطنیت کا۔
اعجاز بھائی یہ ہوائی مخلوق ہے۔
اتنا ضرور کہوں گی کے میں حیدر آباد سے نہیں ہوں۔ اب سوچ رہی ہوں کے آپ سب میں حیدر آباد سے ہوں کیوں سمجھ تے ہیں ۔
شمشاد بھائی یہ کون سی جگہ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
حیدر آباد سے تم ہو نہیں، خود سے بتاتی نہیں تو پھر میں یہی کہوں گا ناں کہ ہوائی مخلوق ہو۔
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد، یہ محبوب نگر کا مخفف ہے جو حیدر آباد سے ملحق ضلع اور شہر ہے حیدر آباد سے محض سو کلو میٹر دور۔ خوش آمدید تبسم، قاف کی جگہ خ کے استعمال سے سمجھ میں آگیا تھا کہ دکن کی ہی ہیں۔ حیدر آباد سے مراد دکن ہی کہا جاتا ہے، ایک خاص شہر ہی نہیں۔
محبوب نگر میں صابرہ، ہماری نصف بہتر کا وطن ہے۔نیو ٹاؤن شاہ صاحب کا گٹہ گھر ہے ان کا۔ وہ مرحوم مولوی شمس الدین صاحب کی صاحبزادی ہیں جو محبوب نگر کی سرکردہ شخصیت تھے۔ تم نہیں تو تمہارے والدین ضرور ان سے واقف ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ اعجاز بھائی۔

ساڑھے چھ ماہ کے بعد جا کر علم ہوا کہ یہ محبوب نگر کی رہنے والی ہے۔

محبوب نگر کی کیا خصوصیات ہیں علاوہ اس کے کہ اعجاز بھائی کی سسرال وہاں ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ہم بھی بوہت کھائے ہونا بگھارے بینگنا، ہمارے دوست دکن کے ہیں نا جی تو ہم ایسے اچ جاتے تو کھاتے انوں کے گھراں میں
اور دکن کا لہجہ تو کیا کہنے ہیں دھیما اور سلجھا ہوا انداز تکلم
 
تبسم

محفلین
شمشاد، یہ محبوب نگر کا مخفف ہے جو حیدر آباد سے ملحق ضلع اور شہر ہے حیدر آباد سے محض سو کلو میٹر دور۔ خوش آمدید تبسم، قاف کی جگہ خ کے استعمال سے سمجھ میں آگیا تھا کہ دکن کی ہی ہیں۔ حیدر آباد سے مراد دکن ہی کہا جاتا ہے، ایک خاص شہر ہی نہیں۔
محبوب نگر میں صابرہ، ہماری نصف بہتر کا وطن ہے۔نیو ٹاؤن شاہ صاحب کا گٹہ گھر ہے ان کا۔ وہ مرحوم مولوی شمس الدین صاحب کی صاحبزادی ہیں جو محبوب نگر کی سرکردہ شخصیت تھے۔ تم نہیں تو تمہارے والدین ضرور ان سے واقف ہوں گے۔
شکریہ
میں تو اتنے اچھے سے نہیں جانتی ہوں پرمیں نے یہ نام کہیں سنے ضرورہیں شاید میری امی ہو تی توپہچان جاتی
 
تبسم

محفلین
شکریہ اعجاز بھائی۔

ساڑھے چھ ماہ کے بعد جا کر علم ہوا کہ یہ محبوب نگر کی رہنے والی ہے۔

محبوب نگر کی کیا خصوصیات ہیں علاوہ اس کے کہ اعجاز بھائی کی سسرال وہاں ہے۔
پتاتو چل ہی گیا ہے نا بھائی میں کہاں سے ہوں دیرسے ہی صحیح
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
زبردست
مجھے بھی بہت پسند ہے
ابھی دودن قبل اس کو کھانے کا اتفاق ہوا۔
میرے گھر میں کبھی کبھی اس میں بڑی ہری مرچیں بھی ڈالی جاتی ہے اسکا ڈبل مزہ ہوجاتا ہے
 
Top