بگ تھری کے حق میں فیصلہ ہوگیا۔ جنوبی افریقا قلابازی کھا گیا ۔

سنگاپور… بگ تھری کا کرکٹ پر راج ہوگا ، جنوبی افریقا قلابازی کھا گیا ، پاکستان اور سری لنکا اکیلے رہ گئے ۔آئی سی سی کی نئی ایگزیکٹوکمیٹی رواں سال جولائی سے کام کریگی ۔بھارت کے سری نواسن چیئر مین ہونگے ۔ آئی سی سی پر اب بھارت کا راج ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کو دھوکا دے کرجنوبی افریقا نے بگ تھری کو ووٹ دے دیا۔آئی سی سی نے تشکیل نو کا منصوبہ اکثریت سے منظور کرلیا۔جنوبی افریقا نے آخری وقت میں بگ تھری کی تجاویز کے حق میں ووٹ دیا۔پاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقا نے بگ تھری کے مدمقابل گروپ تشکیل دیاتھا۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=137081
 

حسینی

محفلین
یہ بگ تھری ہے کیا؟؟ اور سے دنیائے کرکٹ پر بھارت کی حکمرانی کیسے قائم ہوگی۔۔ آئی سی سی انڈیا کرکٹ کلب میں کیسے تبدیل ہوگا۔۔ کوئی ہم جیسے کرکٹ سے انجانوں کو سمجھائے گا؟؟
 

ساجد

محفلین
اگرچہ یہ کرکٹ کے کھیل میں طاقت کے اظہار کا ایک بھونڈا طریقہ اپنایا گیا ہے لیکن ہمیں اس پر حد سے زیادہ رد عمل کی بجائے اپنے بہتر کھیل سے جواب دینا چاہئے ۔ یہ ٹرائیکا جلد غیر مقبول ہو جائے گی کیونکہ یہ کھیل کے اصولوں اور دلچسپی رکھنے والوں کی اکثریت کو ناقابل قبول ہے ۔ خود بھارت ، آسٹریلیا اور برطانیہ میں بھی کرکٹ کے شیدائیوں کی رائے اس پر منقسم ہے ۔ بہت سار ے مقامات آئیں گے جب ہم اس سیٹ اپ پر آواز اٹھا سکیں گے لیکن فی الحال تو پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے کی فکر سب سے پہلے ہونی چاہئیے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ بھی آج بی بی سی اردو میں تھا کہ ٹرائیکا کے فیصلے اور ٹرائیکا کا وجود بھی عدالت میں چیلنج ہو سکتا ہے، اگر پاکستان اور سری لنکا میں سے کوئی ایک بھی چاہے تو
 
Top