بھارتی آرمی چیف نے 10 پاکستانی فوجیوں کو شہید کرنے کا عتراف کر لیا

نئی دہلی، اسلام آباد(جنگ نیوز) بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر کنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے 10پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا۔ سالانہ پریس کانفرنس میں بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے بھارتی فوج کی جانب سے اقدامات نہ کرنے کے تاثر کو رد کیا اور پاکستانی نیوز چینل ’’جیو نیوز‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے ایک افسر اور 9جوان شہید ہوئے۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے لیکن ایسا سرحد پار سے در اندازی کی کوششوں پر کیا جاتا ہے اور جب بھی دہشتگردوں کی جانب سے سرحد پار کرنے کی کوشش کی جائے گی بھارتی فوج جواب دے گی۔ پاکستان قانون توڑے گا تو ہم بھی توڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ پاکستان سے لے چکے۔ ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے کا بیان مسترد کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ایسے بھارتی الزام اور اشتعال انگیز بیانات کے منفی اثرات ہوتے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے برعکس اور افسوس ناک ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج سیز فائر معاہدے کا اس کی روح کے عین مطابق احترام کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں سالانہ نیوز بریفنگ کے دوران جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی پہل ہم نہیں کرتے ، پاکستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہے گا تو ہم جوابی کارروائی کرتے رہیں گے ہمسایہ ملک کو دراندازوں کی مدد سے باز رہنا چاہئے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے سرحد پر سیز فائر کے دوران اپنی فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی نہ کرنے بارے الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی نیوز چینل جیو ٹی وی نے 23دسمبر کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی افسر اور 9جوان شہید ہوگئے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=163483
 
بھارت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ جیسے بھارت بھارتیوں کی ملکیت ہے ایسے ہی کشمیر کشمیریوں کا ہے، کشمیر کو کشمیریوں کے حوالے کرے اور اپنے ظلم کا جواز پاکستان پر الزامات سے نا دے۔
 
Top