بھارتی جارحیت، دو خواتین شہید،متعدد بچے زخمی

حاتم راجپوت

لائبریرین
x558116_56260057.jpg.pagespeed.ic.hR89tIJh6-.jpg

ربط۔
 
ظفری

لائبریرین
فوج پاکستان میں براجمان ہوتو دونوں طرف سے کوئی پٹاخہ بھی نہیں پھوٹتا ۔ جب کوئی یہاًں سول حکومت آجاتی ہے تو ماحول اچانک ناساز ہوجاتا ہے ۔ عجب راز ہے ۔ کوئی تو اس پر سے پردہ اٹھائے ۔ ;)
 
فوج کی حکومت سے انڈیا کو عموما خطرہ رہتا ہے اور عام طور پر وہ کوئی بھی گھٹیا واویلا پھیلانے سے باز رہتے ہیں، لیکن سول حکومتوں کی سیاسی مصلحت پسندیاں انہیں شیر کر دیتی ہیں۔۔ اور موجودہ قیادت کا رویہ تو تاریخ کا سب سے معذرت خواہانہ اور شرمناک رویہ ہے، اسی وجہ سے انڈیا بے لگام ہوا بیٹھا ہے اور ہر سطح پر پاکستان کو زک پہنچاتا جا رہا ہے، ابھی یہ سطور لکھتے ہوئے خبر آگئی ہے کہ صبح چار بجے سے لنجوٹ سیکٹر پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے۔۔
 
کیا سول حکومت کے ہوتے ہوئے فوج بلکل ناکارہ ہوجاتی ہے یا منظرِ عام سے غائب ہوجاتی ہے کہ انڈیا اس قسم کی اشتعال بازی پر آجائے ۔ آپ کا نظریہ ہی غلط ثابت ہوجاتا ہے کہ انڈیا ایسی کسی قسم کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتا ہے ۔ ہمیں پلٹ کر اپنی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ۔ 1965 ، 1948 اور اور کارگل کی جنگوں کا بھی ایمانداری سے جائزہ لیں تو معلوم ہوجائے گا کہ جنگ فوبیا کس کو لاحق ہے ۔
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
کیا سول حکومت کے ہوتے ہوئے فوج بلکل ناکارہ ہوجاتی ہے یا منظرِ عام سے غائب ہوجاتی ہے کہ انڈیا اس قسم کی اشتعال بازی پر آجائے ۔ لہذا آپ کا یہ نظریہ ہی غلط ثابت ہوجاتا ہے کہ انڈیا ایسی کسی قسم کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتا ہے ۔ ہمیں پلٹ کر اپنی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ۔ 1965 ، 1948 اور اور کارگل کی جنگوں کا بھی ایمانداری سے جائزہ لیں تو معلوم ہوجائے گا کہ جنگ فوبیا کس کو لاحق ہے ۔
آپکی اس بات سے اتفاق کروں گا کہ ہمیں پلٹ کر اپنی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہ کارگل کی جنگ ایک فوجی غلطی تھی ۔۔۔لیکن کیا ایک جرنل کی بےوقوفی کا الزام پوری فوج کو دینا درست ہے؟
اور اگر ”ایمانداری“ سے مراد وہ دستیاب ڈیٹا ہے جو وکی پیڈیا اور تمام دنیا کی ویب سائٹس پر بکھرا پڑا ہے تو معلوم یہ بھی ہوتا ہے کہ پاکستان کا بننا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ معلوم یہ بھی ہوتا ہے کہ زیادہ تر مسلم دہشت گرد ہوتے ہیں۔ اس ایمانداری سے تجزیہ کرنے بیٹھے تو اور بھی بہت کچھ معلوم ہونے لگے گا۔
اور کشمیر سے متعلق ”حق فوبیا“ کو اگر جنگ فوبیا کا نام دیا جائے تو مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہاں ہمیں جنگ فوبیا لاحق ہے۔
جنگ فوبیا سے متعلق انڈین ٹی وی چینلز اور اخبارات کا مطالعہ بھی کر لیجئے تو شاید علم ہو کہ کس ملک کو جنگ فوبیا جنون کی حد تک لاحق ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
آپکی اس بات سے اتفاق کروں گا کہ ہمیں پلٹ کر اپنی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہ کارگل کی جنگ ایک فوجی غلطی تھی ۔۔۔ لیکن کیا ایک جرنل کی بےوقوفی کا الزام پوری فوج کو دینا درست ہے؟
اور اگر ”ایمانداری“ سے مراد وہ دستیاب ڈیٹا ہے جو وکی پیڈیا اور تمام دنیا کی ویب سائٹس پر بکھرا پڑا ہے تو معلوم یہ بھی ہوتا ہے کہ پاکستان کا بننا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ معلوم یہ بھی ہوتا ہے کہ زیادہ تر مسلم دہشت گرد ہوتے ہیں۔ اس ایمانداری سے تجزیہ کرنے بیٹھے تو اور بھی بہت کچھ معلوم ہونے لگے گا۔
اور کشمیر سے متعلق ”حق فوبیا“ کو اگر جنگ فوبیا کا نام دیا جائے تو مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہاں ہمیں جنگ فوبیا لاحق ہے۔
جنگ فوبیا سے متعلق انڈین ٹی وی چینلز اور اخبارات کا مطالعہ بھی کر لیجئے تو شاید علم ہو کہ کس ملک کو جنگ فوبیا جنون کی حد تک لاحق ہے۔
پیارے چھوٹے بھائی ۔۔۔ آپ نے میری ہی بات کی تائید کردی ۔ ( سرخ رنگ میں مقید اپنے الفاظ کو دیکھیں ) ۔
ایک لیڈر یا جرنیل کی غلطی پوری قوم کی غلطی ہوتی ہے ۔ جنگ کیا کوئی کھیل ہے کہ کوئی قوم آج جنگ کا فیصلہ کرلے ۔ جنگ کے اثرات دہائیوں اور پھر صدیوں پر محیط ہوتے ہیں ۔ کشمیر کے حوالے سےمزاحمتوں کی بات چلی ہے تو میں آپ کو بتاؤں کہ پچھلے دو سو سالوں میں مزاحمت کی کون سی تحریکیں کامیاب ہوئیں ہیں ۔ ؟ مسلمانوں میں جو مزاحمتوں کی جو تحریکیں اٹھیں ۔ اس میں آپ نے جہاد بھی کیا ، آپ کے بڑے صالحین جہاد کرنے کے لیئے اٹھے ۔ تاریخ پر ایک نظر ڈال کر دیکھئے کہ کہاں کامیابی ہوئی ۔ اصل میں دنیا کے اندر میدان جنگ میں کامیابی کی اپنی ایک سائنس ہے ۔ اور اسی کے مطابق کامیابی ہوگی ۔ ٹیپو سلطان کو کامیابی ہوئی ، بخت خان کو جنگِ آزادی میں کامیابی ہوئی ۔ ؟ سید احمد شہید کو کامیابی ہوئی ۔ ؟ مہدی سوڈانی کو کامیابی ہوئی ۔ انور پاشا کو کامیابی ہوئی ۔ ؟ امام شامل کو کامیابی ہوئی ۔ ؟ ملا عمر کو کامیابی ہوئی ۔ ؟ صدام حسین کو کامیابی ہوئی ۔ ؟ کارگل میں آپ کو کامیابی ہوئی ۔ ؟ جنگِ رمضان میں مصر کو کامیابی ہوئی ۔ ؟ اور آج ہماری فوج کو ملک کے اندر ہی طالبان کے خلاف کامیابی ہوئی ۔ ؟
اس وقت ہمیں اپنے لیئے امن کا وقفہ حاصل کرنا ہے ۔ جس کے دوران ہم اپنی ارسرِنو تعمیر کرسکیں ۔ قومیں مہینوں یا سالوں میں نہیں بن جاتیں ۔ اس کے لیئے صدیاں بھی لگ جاتی ہے ۔ پانچ سو سال قبل جب ہمارا زوال شروع ہوا تھا اگر یہی حکمتِ عملی اس وقت اختیار کر لی جاتی تو اج صورتحال قدرے مختلف ہوتی ۔ جب تک ہمیں امن کا زمانہ میسر نہیں آئے گا ہم کبھی بھی اپنی تعمیر اور ترقی کی راہ پا نہیں سکتے ۔۔جنگیں مسئائل ختم کرنے کے لیئے نہیں بلکہ مذید مسائل پیدا کرنے کے لیئے لڑی جاتیں ہیں کہ جنگ خود ہی ایک مسئلہ ہے ۔
 
محترم ظفری بھائی ۔۔ میں آپ کے موقف سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ امن کے بغیر ہم کبھی بھی اپنی تعمیر اور ترقی کی راہ نہیں پا سکتے ۔۔۔
میرا موقف شروع سے یہ ہی ہے کہ امن کے ساتھ رہا جائے، لیکن ذلت اور خواری کے ساتھ رہنے کو امن کا نام دینا بھی غلط ہے۔
میں جنگ کرنے کے حق میں نہیں ہوں کہ اس وقت پاکستان جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ ہمیں بے شمار اندرونی جنگوں کا سامنا ہے لیکن موجودہ موضوع پاکستانی سرحدوں پر مسلسل ہندوستانی فوجوں کی سنگین چھیڑ چھاڑ ہے۔ جس میں پاکستانی آرمی کے افسران اور سپاہیوں کے ساتھ ساتھ کئی بے گناہ شہری بھی شہید ہو چکے ہیں۔۔ کیا اس چھیڑ چھاڑ اور مسلسل الزامات کے بعد بھی خاموش رہنا امن ہے؟، میں انڈیا پر حملے کی بات نہیں کر رہا لیکن کیا اعلیٰ سطح پر کوئی مضبوط موقف سامنے نہیں آنا چاہئے۔
اگر کوئی دشمن آپ پر حملہ کر دیتا ہے تو اپنا بچاؤ بھی کیا اس ”بے سود جہاد“ کے زمرے میں آئے گا۔؟
مجھے انڈیا سے اتنا گلہ نہیں کہ اس کی سرشت ہی یہ ہے ۔ اگر گلہ ہے تو اپنی حکومت سے جو مسلسل معذرت خواہانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔
 
Top