x boy
محفلین
نوائے وقت۔
مظفر آباد(آن لائن)بھارتی افواج کی جانب سے آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول کی حدود وادی نیلم کے نواحی علاقے مہرپورہ میں جنگلات میں لگائی گئی آگ بھڑک اٹھی ، مائن پھٹنے سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا ، عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، آگ بجھانے کی کارروائی میں 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے طبی امداد فراہم کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی مورچوں کے قریب بھارتی افواج کی جانب سے لگائی جانے والی آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کے درخت راکھ کا ڈھیر بن گئے اور پورے جنگل کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر بچھائے جانے والی بارودی سرنگیں بھی دھماکوں سے پھٹ گئیں جس سے علاقے کے اندر دھماکے ہوئے جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے مقامی نوجوانوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔