بھارتی وزیر کی پاکستانی خاتون صحافی سے تعلق کی خبروں کے بعد اہلیہ کی موت مشکوک قرار

حسینی

محفلین
بھارتی وزیر کی مشکلات میں اضافہ؛ پاکستانی صحافی سے تعلق کی خبروں کے بعد اہلیہ کی موت بھی مشکوک قرار

سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر طبی تھی اور ان کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی تھے، ابتدائی رپورٹ


218577-yaseen-1390046958-571-640x480.jpg

سنندا کی لاش جمعے کی رات نئی دلی کے ایک ہوٹل میں زیر استعمال ان کے کمرے سے ملی تھی، فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارتی وزیر برائے انسانی وسائل ششی تھرور کا سیاسی کیریئر ڈوبتا جارہے ہے پہلے موصوف کی ہی بیوی نے ان کے ایک پاکستانی خاتون صحافی سے مبینہ تعلقات کا راز افشا کیا جس کے بعد ان کی اہلیہ ہوٹل کر کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئیں اب ڈاکٹروں نے ان کی موت کو بھی غیر فطری اورغیرطبعی قرار دے دیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سدھیر گپتا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر طبعی تھی، ان کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ڈاکٹروں کو ان کے جسم سے لئے گئے نمونوں کے مزید ٹیسٹ کرنا ہوں گے اوران کی رپورٹس آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں حتمی طورپر کچھ کہا جاسکتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم سے اس بات کی تو تصدیق ہوچکی ہے کہ ان کی موت غیرطبعی تھی۔

سنندا کی لاش جمعہ کی رات نئی دلی کے ایک ہوٹل میں ان کے زیر استعمال کمرے سے ملی تھی، بھارتی پولیس اور میڈیا میں ابتدائی طور پر سنندا کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا،دوسری جانب ششی تھرور کو بھی بیوی کی موت کے بعد سینے میں تکلیف کی وجہ سے نئی دلی کے ایک اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ابتداتئی طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔

واضح رہے کہ سنندا پشکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شوہر ہی کے اکاؤنٹ سے ان کے ایک پاکستانی خاتون کالم نگار کے درمیان مبینہ طور پر تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے طلاق لینے کا عندیہ دیا تھا لیکن ششی تھرور نے کہا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا جبکہ پاکستانی صحافی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
http://www.express.pk/story/218577/
 

عمر سیف

محفلین
ہمارے کچھ ملباری کولیگز اس بات پہ بہت خوش تھے کہ ششی تھرور (جو خود بھی ملباری) ہیں نے ایک "پاکستانی" صحافی سے عشق فرمانا شروع کر دیا ہے اور اب یہ جناب ان سے شادی کریں گے۔
حالانکہ کہ مہر نے اس بات کی نفی کی ہے۔
لنک
 
میرے خیال میں اصل موضوع تو سنندا پشکر کی غیر طبعی موت ہونی چاہیے ، مہر تارڈ کے تردیدی بیان کو کوفی سمجھنا چاہیے ۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے بندہ رنگین مزاج ہے۔ پہلے دو شادیاں ختم ہوئیں، یہ تیسری گئی اور چوتھی کے چکر میں ہے۔
 
Top