کاشفی
محفلین
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے لوک پال بل پاس کر لیا
بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے جیت گئے، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے محتسب کا قانون جسے ''لوک پال بل'' بھی کہتے ہیں پاس کر لیا ہے۔
نیو دہلی: (دنیا نیوز(بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری نے سیاسی جماعتوں کی مجوزہ ترامیم پر تحریک ایوان میں پیش کی۔ لوک پال اور لوک یُکتا بل دو ہزار گیارہ دو سال سے زیر التوا تھا جسکے خلاف انا ہزارے نے ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ راجیہ سبھا سے بل پاس ہونے پر انا ہزارے کے کارکنوں نے خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر انا ہزارے نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ لوک سبھا سے پاس ہونے کے بعد وہ بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا بل پاس ہونے سے ملک میں کرپشن ختم ہو جائے گی۔ بل کل لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔