بھارتی کرکٹ ٹیم کو دورۂ پاکستان کے لیے بھیجنے سے انکار

ابوشامل

محفلین
بالآخر وہ خبر آ ہی گئی جس کا انتظار تھا یعنی اگلے ماہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے آنے سے انکار۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت ہندوستان سے مشاورت کے بعد آج باضابطہ طور پر فیصلہ دے دیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔
خبر یہاں ملاحظہ کریں (بی بی سی انگریزی)

اس طرح ایک سال ٹیسٹ کرکٹ سے محروم رہنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف ایکشن میں نہیں دیکھا جا سکے گا :( قوی امکان ہے کہ بھارت کی جگہ سری لنکا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے پر رضامند ہو جائے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
دہشت گردی نے سب سے زیادہ نقصان دو شعبوں کو پہنچایا ہے ایک سیاحت دوسرا کھیل۔
آج سے 10 - 15 سال قبل سیاحت کرنا کتنا آسان تھا۔ ویزے کے لیے طویل انٹرویوز نہیں دینا پڑتے تھے، ایئرپورٹوں پر یکے بعد دیگرے تلاش کےمختلف مراحل سے نہیں گزرنا پڑتا تھا، تصویریں اور انگوٹھوں کے نشانات نہیں دینا پڑتے تھے۔ اور اب صورتحال یہ ہے کہ لوگ مشورے دیتے ہیں کہ بھائی گھوم آؤ، پھر موقع ملے یا نہ ملے :(
پھر کھیلوں کے میدان ویران ہو گئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ کرکٹ سے محروم ہے اور 2008ء میں تو ون ڈے میچز بھی زمبابوے اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کے خلاف ہی ملے۔ ملکی کھلاڑی صرف آئی پی ایل اور آئی سی ایل میں ہی ایکشن میں دیکھے جا سکے۔

اب خدا خیر کرے، اگر صورتحال میں تبدیلی واقع نہ ہوئی تو مجھے برصغیر میں عالمی کپ 2011ء کا انعقاد مشکل لگتا ہے۔
 

Ukashah

محفلین
کمال کی بات ہے کہ کراچی میں بم دھماکہ ہوا انگلش ٹم دورہ نامکمل چھوڑ کر چلتی بنی ۔ ممبئی دھماکہ ہوا لیکن وہاًں انگلش ٹیم نے اپنا دورہ مکمل کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعصب صرف پاکستان کے ساتھ کیوں‌۔
 
Top