بھارت: تامل فلموں کی معروف ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کرلیا
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارتی ریاست تامل کی معروف فلمی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کرلیا۔26 سالہ ادکارہ نے اپنا اسلامی نام ایم جی رحیما رکھا ہے۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے لکھا کہ موسیقار اے آر رحمان اور یووان شنکر راجا کے بعد مونیکا بھی اس کاررواں میں شامل ہوگئی جنہوں نے اسلام قبول کرلیا۔ تامل فلم اذھاگی اورسلانتھی سے شہرت پانے والی مونیکا عرف ریکھا میروتھی راج نے ستر سے زائد ہندی،ملائلم،تیلگو اور کنادا فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کیا۔مونیکا کے والدین کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے۔مونیکا کا کہنا ہے کہ وہ قبول اسلام کے بعد اب فلم نگری کو خیر باد کہہ دیں گی اور آئندہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز آواسارا پولیس100میں چائلڈ اسٹا رکی احیثیت سے کیا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے دائرہ اسلام میں آنے کی وجہ پیسہ یا پیارو محبت نہیں،بلکہ اسلامی اصول ہیں جنہوں نے مجھے اسلام کی طرف مائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کے متعلق 2010سے پڑھنا شروع کیا اور میں دیگر لوگوں کی طرح یہی سمجھتی تھی کہ اسلام انتہا پسندی کا مذہب ہے لیکن اسلام تو امن کا مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی شادی کے متعلق بھی میڈیا کو جلد آگاہ کروں گی جو میرے والدین کی مرضی سے ہوگی۔ حوصلہ افذائی کرنے پر انہوں نے اپنے والد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں تھی ،تاہم ایم جی رحیما رکھا،ایم سے ان کے والد ماروٹھی راج اور جی سے ان کی والدہ گریسی مراد ہے۔انہوں نے اسلامی عبایا میں بنائی گئی اپنی تصویر بھی میڈیا کو جاری کی۔