بھارت سے اچھے ڈرامے بنارہے ہیں توفلم کیوں نہیں بناسکتے ،ثنا

کاشفی

محفلین
بھارت سے اچھے ڈرامے بنارہے ہیں توفلم کیوں نہیں بناسکتے ،ثنا
163580-Sanaphotozeeshanhaider-1376852968-137-640x480.JPG

ڈرامہ پروڈکشنز نے فلمی فنکاروں کو مصروف کردیا، جلدفلم انڈسٹری کو بہتر مقام پرلے آئینگے۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ ڈرامہ پروڈکشنزنے فلمی فنکاروں کو مصروف ترین فنکاروں میں شامل کردیا ہے ،ہمارے ڈرامے اصلاحی ہونے کی وجہ سے عوام میں بیحد مقبولیت رکھتے ہیں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جس سطح پر کوششیں کی جانی چاہئیں وہ نظر نہیں آرہیں۔لیکن میں مایوس نہیں میرے خیال میں نئی سوچ ہی تبدیلی لاسکتی ہے ۔

3187.jpg


انھوں نے کہا کہ ہم بھارت سے کہیں بہتر اچھے اور معیاری ٹیلی وژن ڈرامے بنا رہے ہیں تو بھارت سے زیادہ اچھی فلم کیوں نہیں بنا سکتے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی کا آغاز ہوگا اور ہم جلد اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر مقام تک لے آئیں گے ۔
 
کہا تو بالکل درست ہے سیریلس پاکستان میں اچھے بن رہے یہ ہمارے فلم کے کلاس میں ٹیچرس بھی کہتے تھے ۔ہمیں ٹیلی وژن پڑھاتی تھی نازش میم انھوں نے کئی اچھے اچھے ڈراموں کی محض جھلکیاں دکھائی ۔کلاس میں ہم نے کتنا ضد کیا میم پلیز ایک تو کم از کم پوری دیکھنے دیجئے لیکن۔۔۔۔
 
Top