حسینی
محفلین
ںئی دہلی: بھارتی ریاست اتردیش کے دارلحکومت لکھنومیں میٹرک امتحان کے دوران امتحانی ہال میں 20 سالہ لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال کی پونم نامی لڑکی لکھنو کے ایک کالج میں میٹرک کا امتحان دے رہی تھی کہ پرچہ شروع ہونے سے کچھ دیر بعد ہی اسے زچگی کا درد محسوس ہوا، جس کے بعد ڈیوٹی پر تعینات نگراں خاتون کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ امتحانی عملے کی جانب سے ایمبولینس کی سہولت اور متعلقہ پولیس تھانہ کو اطلاع دی گئی تاہم ایمبولینس کے امتحانی مرکز میں پہنچنے سے قبل ہی لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش ہو گئی، اسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں تاہم بورڈ انتظامیہ نے لڑکی کا پرچہ دوبارہ لینے یا نہ لینے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
http://www.express.pk/story/111336/