بھارت میں عوام کا غصہ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ اور نئی دہلی کے رکن اسمبلی کو سرعام تھپڑ رسید

Hooda_slapped_360.jpg

لاہور (خالد محمود خالد/جنگ نیوز)بھارت میں عوام کو غصہ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ اور نئی دہلی کے رکن اسمبلی کو سرعام تھپڑ رسید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہودا کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اروند شرکا کے ہمراہ پانی پت کے سنجے چوک کانگریس کی ریلی میں کھلی جیپ پر سوار تھے کہ کمل مکھیجہ نامی ایک شخص نے اچھل کر منہ پر تھپڑ مار دیا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ کی حفاظت کیلئے کمانڈوز کا ایک دستہ بھی وہاں موجود تھا۔ کمل مکھیجہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈیپریشن کا مریض ہے اور ادویات کا استعمال کر رہا ہے تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سارا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت پیش آیا۔دریں اثنا بھارتی حکمرانوں کو عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے، ایک ہی دن میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کو بھی سرعام تھپڑ کھانا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے سنگم وہاڑ میں ریاستی اسمبلی کے رکن دنیش موہانیا کو ایک خاتون نے تھپڑ دے مارا۔ دنیش موہانیا سنگم وہاڑ میں پانی کی کمی کے خلاف ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میںشرکاء سے مذاکرات کیلئے گئے تھے جہاںانہیں ایک خاتون کے ہاتھوں تھپڑ پڑگیا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور منتخب رکن اسمبلی دنیش موہانیا کا کہنا ہے کہ وہ خاتون ان کے حلقے کی رہائشی نہیں تھیں، اس بات کے ثبوت کیلئے ان کے پاس ویڈیو بھی موجود ہے۔
ربط
 
اب وزیر اعلی اپنی سیکیورٹی ٹائٹ کرینگے یا اس نوجوان کی طبیعت؟
بہتر تو یہ ہے کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کا بندوبست کرنیکا کا پروگرام ترتیب دیں۔
 
Top