بھارت میں نئے مسلم مخالف شہریت کے قانون کے بعد فسادات پھوٹ پڑے

زیرک

محفلین
اگر آپ تنقید برائے اصلاح کر رہے ہیں تو ساتھ یہ بھی بتائیں کہ عمران خا ن کو کیا کرنا چاہئے تھا۔ او آئی سی سے لے کر اقوام متحدہ تک ہر عالمی پلیٹ فارم پر حکومت نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی تھی۔ آپ پھر بھی خوش نہیں۔
عمران خان نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا ’یہ مجھے بتا دیں کہ میں اور کیا کروں؟ کیا میں حملہ کردوں ہندوستان پر`۔
’کیا میں حملہ کر دوں ہندوستان پر۔۔۔؟‘
ہندوستان پر حملہ اور عمران خان؟ رہنے دیجئے ان سے نہیں ہونے کا، جن سے ہمدردی کی آواز نہیں نکلتی وہ لڑیں گے؟ سوچنا بھی مت۔بس اپنے لیڈر کو کہیں کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانا بند کر دے کیونکہ اس نعرے کو سن کر عوام کی کچھ توقعات بندھ جاتی ہیں۔آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہےکہ کسی پر ظلم ہوتے دیکھ کر طاقت ہوتے ہوئے بھی چپ رہنا منافقت کہلاتا ہے، عمل منافقت کا ہو تو ریاستِ مدینہ کا نعرہ بالکل بھی اچھا نہیں لگتا، آپ کا لیڈر اگر ریاستِ مدینہ کے نعرے کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دے تو پھر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ ویسے بھی جو شخص اپنی بیٹی ٹیرین کے برتھ سرٹیفیکٹ کے ولدیت کے خانے میں اپنا نام بطور باپ نہیں لکھوا سکتا ہو وہ کسی غریب کی بیٹی کی مدد کیسے کرے گا؟ بس ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ بند کر دے۔
 

جاسم محمد

محفلین
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہےکہ کسی پر ظلم ہوتے دیکھ کر طاقت ہوتے ہوئے بھی چپ رہنا منافقت کہلاتا ہے
عمران خان مسئلہ کشمیر پر چپ ہے ثابت کریں۔ جتنے زیادہ مذمتی بیانات اس کے آئے ہیں کسی اور سیاسی لیڈر کے نہیں آئے
 

جان

محفلین
پاکستان سے اچھا تو برطانوی سرکاری میڈیا بی بی سی آن لائن نکلا جس نےیہی خبر فرنٹ پیج پہ خبر لگائی ہوئی ہے۔
Riots erupt in Delhi over India's citizenship law
بھائی اپنے ہاں سب دیہاڑی دار ہیں، یہ کیا جانیں 'قوم' کیا ہوتی ہے۔ یہ صرف کھوکھلے نعرے لگانے والوں کا ہجوم ہے!
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے بھی جو شخص اپنی بیٹی ٹیرین کے برتھ سرٹیفیکٹ کے ولدیت کے خانے میں اپنا نام بطور باپ نہیں لکھوا سکتا ہو وہ کسی غریب کی بیٹی کی مدد کیسے کرے گا؟
یہ اس کا ذاتی مسئلہ ہے۔ ٹیرین خان کو اس کی سابقہ اہلیہ جمائا خان نے گود لے لیا تھا اور وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ ہی رہتی ہیں
 

جان

محفلین
عمران خان مسئلہ کشمیر پر چپ ہے ثابت کریں۔ جتنے زیادہ مذمتی بیانات اس کے آئے ہیں کسی اور سیاسی لیڈر کے نہیں آئے
جب کشمیر آزاد ہو جائے مجھے ٹیگ کرنا مت بھولیے گا! اب تو خبریں آزاد کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ضم کرنے کی آ رہی ہیں!
 

جاسم محمد

محفلین
جب کشمیر آزاد ہو جائے مجھے ٹیگ کرنا مت بھولیے گا! اب تو خبریں آزاد کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ضم کرنے کی آ رہی ہیں!
جب مقبوضہ کشمیر فتح کرنے کیلئے کارگل پر حملہ کیا گیا تو عوام نواز شریف کے پیچھے کھڑی تھی جس نے عالمی دباؤ پر فوجیں واپس بلوا لی۔ لیکن سارے فساد کی جڑ عمران خان ہے جو مسئلہ کشمیر پر بھارت سے جنگ نہیں کر رہا۔
مطمئن پٹواری
 

جان

محفلین
جب مقبوضہ کشمیر فتح کرنے کیلئے کارگل پر حملہ کیا گیا تو عوام نواز شریف کے پیچھے کھڑی تھی جس نے عالمی دباؤ پر فوجیں واپس بلوا لی۔
تاریخ بڑی کمزور ہے آپ کی، اس کی وجہ بغض نواز ہے یا تو حب مشرف ہے یا تو پھر دونوں!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
تاریخ بڑی کمزور ہے آپ کی، اس کی وجہ بغض نواز ہے یا تو پھر حب مشرف ہے یا تو پھر دونوں!
جس طرح نواز شریف نے عالمی دباؤ پر کارگل سے فوجیں واپس بلوائی تھی ویسے ہی عمران خان عالمی دباؤ پر اپنی فوجیں کشمیریوں کی مدد کیلئے نہیں بھیج سکتا۔
اگر عوام اس وقت نواز شریف کے فیصلے کے ساتھ کھڑی تھی تو آج عمران خان کے فیصلہ کے ساتھ بھی کھڑی ہو۔ وگرنہ بغض عمران یا حب نواز شریف کہلایا جائے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
دونوں ہی نہیں۔ تاریخ، جغرافیہ اور بھی بہت کچھ انتہائی کمزور ہے ان کا
  • نواز شریف واجپائی سے امن مذاکرات کی کوشش کرے۔ لبرلز، لفافے: بہت اچھا اقدام ہے
  • عمران خان مودی کو امن مذاکرات کی دعوت دے۔ لبرلز لفافے: بہت غلط کام کیا
  • نواز شریف کارگل حملہ کی مخالفت کرے، فوج واپس بلوائے۔ لبرلز لفافے: بہت زبردست کام کیا
  • عمران خان کشمیر جہاد کی مخالفت کرے، فوجی کاروائی نہ کرے۔ لبرلز لفافے: بہت بزدل انسان ہے
یہ بغض اور تعصب نہیں ہے تو کیا ہے؟
 

جان

محفلین
سارے فساد کی جڑ عمران خان ہے جو مسئلہ کشمیر پر بھارت سے جنگ نہیں کر رہا۔
اول تو آپ کا بیانیہ یہ تھا کہ نواز شریف مودی کا یار ہے اور عمران خان کشمیریوں کا ہمدرد۔ اب سوال یہ ہے کہ مودی کا یار تو حکومت میں ہے نہیں اور کشمیریوں کا ہمدرد حکومت میں ہونے کے باوجود کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا، سوال تو بنتا ہے! میں کیا سمجھوں عمران خان نا اہل ہے کہ عالمی برادری کے آگے جھک گیا ہے یا پھر اس نے کشمیر بیچ دیا ہے! نواز شریف کی بات ہم نہیں کریں گے کیونکہ وہ تو قصہ پارینہ ہوئے!
جس طرح نواز شریف نے عالمی دباؤ پر کارگل سے فوجیں واپس بلوائی تھی ویسے ہی عمران خان عالمی دباؤ پر اپنی فوجیں کشمیریوں کی مدد کیلئے نہیں بھیج سکتا۔
تو پھر مزہ تو نہ آیا، خان صاحب نے بھی اگر عالمی برادری کے آگے یہی روش اختیار کرنی ہے تو پھر خان صاحب اور ماضی کے حکمرانوں میں تو کوئی فرق نہ ہوا! ایک بات واضح کر دوں کہ عالمی دباؤ پر فوجیں واپس نہیں بلوائی گئیں تھیں وہ تو صرف ایک 'فگ لیف' تھا، در حقیقت مشرف کی نااہلی اور ناکام منصوبے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا تھا، مانا کہ نواز شریف آپ کے سیاسی حریف ہیں لیکن یہ سیاسی پروپیگنڈہ وہاں چل پاتا ہے جہاں عوام نے تاریخ 'معاشرتی علوم' کی کتابوں سے پڑھی ہو!
 

جاسم محمد

محفلین
اول تو آپ کا بیانیہ یہ تھا کہ نواز شریف مودی کا یار ہے اور عمران خان کشمیریوں کا ہمدرد۔ اب سوال یہ ہے کہ موادی کا یار تو حکومت میں ہے نہیں اور کشمیریوں کا ہمدرد حکومت میں ہونے کے باوجود کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا، سوال تو بنتا ہے! میں کیا سمجھوں عمران کان نا اہل ہے کہ عالمی برادری کے آگے جھک گیا ہے یا پھر اس نے کشمیر بیچ دیا ہے! نواز شریف کی بات ہم نہیں کریں گے کیونکہ وہ تو قسہ پارینہ ہوئے!
مسئلہ کشمیر حل کرنا صرف پاکستان کا کام نہیں ہے۔ ماضی میں کتنے وزرا اعظم، جرنیل اسے حل کرنے کی پوری کوشش کر چکے ہیں۔ بھارت موجودہ اسٹیٹس کو سے خوش ہے اور مسئلہ کا مستقل حل نہیں چاہتا تو پاکستان اکیلا کیا کر سکتا ہے؟
 

جان

محفلین
مسئلہ کشمیر حل کرنا صرف پاکستان کا کام نہیں ہے۔ ماضی میں کتنے وزرا اعظم، جرنیل اسے حل کرنے کی پوری کوشش کر چکے ہیں۔ بھارت موجودہ اسٹیٹس کو سے خوش ہے اور مسئلہ کا مستقل حل نہیں چاہتا تو پاکستان اکیلا کیا کر سکتا ہے؟
تو پھر 'مودی کا یار' محض سیاسی پروپیگنڈہ سمجھوں؟
 

جان

محفلین
  • نواز شریف واجپائی سے امن مذاکرات کی کوشش کرے۔ لبرلز، لفافے: بہت اچھا اقدام ہے
  • عمران خان مودی کو امن مذاکرات کی دعوت دے۔ لبرلز لفافے: بہت غلط کام کیا
  • نواز شریف کارگل حملہ کی مخالفت کرے، فوج واپس بلوائے۔ لبرلز لفافے: بہت زبردست کام کیا
  • عمران خان کشمیر جہاد کی مخالفت کرے، فوجی کاروائی نہ کرے۔ لبرلز لفافے: بہت بزدل انسان ہے
یہ بغض اور تعصب نہیں ہے تو کیا ہے؟
  • نواز شریف واجپائی سے امن مذاکرات کی کوشش کرے۔ لبرلز، لفافے: بہت اچھا اقدام ہے لیکن عمران خان کے حامی کہیں یہ تو 'مودی کا یار' ہے، یہ تو کشمیر کا مسئلہ کبھی حل نہیں کرائے گا وغیرہ وغیرہ
  • عمران خان مودی کو امن مذاکرات کی دعوت دے۔ لبرلز لفافے: بہت غلط کام کیا، یقیناً خان صاحب نے وہ کام کیا جس پہ وہ دوسروں پہ 'مودی کے یار' کا لیبل لگاتے تھے تو اس کام کو درست کیسے کہہ سکتے ہیں جو اگر نواز شریف کرے تو غلط اور خان صاحب کریں تو درست کہلایا جاوے!
  • نواز شریف کارگل حملہ کی مخالفت کرے، فوج واپس بلوائے۔ لبرلز لفافے: بہت زبردست کام کیا لیکن خان صاحب کا پروپیگنڈہ سیل کہے کہ یہ تو نواز شریف نے بہت غلط کام کیا، یہ تو بہت بزدل اور افواج پاکستان کے ہی خلاف ہے!
  • عمران خان کشمیر جہاد کی مخالفت کرے، فوجی کاروائی نہ کرے۔ لبرلز لفافے: بہت بزدل انسان ہے، یقیناً خان صاحب ایسا کہلائے جانے کے مستحق ہیں کہ دو تو معیارات ہو نہیں سکتے، یا تو ماننا پڑے گا کہ نواز شریف صحیح تھا یا تو عمران خان غلط ہے! ایک ہی راستے پہ چل کے نواز شریف کو غلط اور خود کو صحیح ثابت کرنے کے جواز نہ ڈھونڈیں، معیار ایک رکھیں!
 

جاسم محمد

محفلین
تو پھر مزہ تو نہ آیا،خان صاحب نے بھی اگر عالمی برادری کے آگے یہی روش اختیار کرنی ہے تو پھر خان صاحب اور ماضی کے حکمرانوں میں تو کوئی فرق نہ ہوا! ایک بات واضح کر دوں کہ عالمی دباؤ پر فوجیں واپس نہیں بلوائی گئیں تھیں وہ تو صرف ایک 'فگ لیف' تھا، در حقیقت مشرف کی نااہلی اور ناکام منصوبے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا تھا، مانا کہ نواز شریف آپ کے سیاسی حریف ہیں لیکن یہ سیاسی پروپیگنڈہ وہاں چل پاتا ہے جہاں عوام نے تاریخ 'معاشرتی علوم' کی کتابوں سے پڑھی ہو!
اگر پاکستان جنگ ہار رہا تھا تو واجپائی سے براہ راست جنگ بندی اور امن مذاکرات پر بات ہو سکتی تھی۔ امریکی صدر کو بیچ میں لانے کی کیا ضرورت تھی؟
Nawaz Sharif's pleas and Bill Clinton's intervention in the Kargil War
ظاہر ہے عالمی قوتوں کا دباؤ تھا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر واپس جائے
 

جاسم محمد

محفلین
تو پھر 'مودی کا یار' محض سیاسی پروپیگنڈہ سمجھوں؟
اگر عمران خان اپنے کسی رشتہ دار کی شادی پر بغیر ویزہ مودی کو گھر بلا لے اور وہ آ بھی جائے تب تک عمران خان کو مودی کا یار نہیں کہا جا سکتا
nawazmodi-kck--621x414@LiveMint.jpg
 

زیرک

محفلین
یہ اس کا ذاتی مسئلہ ہے۔
اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر صحیح معنوں میں عمل کرتا تو اسی ذاتی معاملے کی وجہ سے یہ موصوف صرف کنٹینر جوگے ہی رہتے، دعا دیں اصل حاکموں کو جن کے اشارے پر ان آرٹیکلز کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا اور ایک خر دماغ انسان کو ہمارے سر پر بٹھا دیا گیا، لیکن خیر یہ بات ن لیگ کے پٹواری ذہنیت والے لوگوں کی طرح جناب کو بھی سمجھ نہیں آئے گی۔
 

عدنان عمر

محفلین
بھارت میں نئے مسلم مخالف شہریت کے قانون کے بعد فسادات پھوٹ پڑے

یہاں پاکستان میں اس لڑی میں بھی فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔:mad:
 

جان

محفلین
اگر پاکستان جنگ ہار رہا تھا تو واجپائی سے براہ راست جنگ بندی اور امن مذاکرات پر بات ہو سکتی تھی۔ امریکی صدر کو بیچ میں لانے کی کیا ضرورت تھی؟
Nawaz Sharif's pleas and Bill Clinton's intervention in the Kargil War
ظاہر ہے عالمی قوتوں کا دباؤ تھا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر واپس جائے
حضور میں آپ کو محض اتنا مشورہ دوں گا کہ اس واقعہ پہ بغض نواز کو ایک طرف رکھ کر دو چار مختلف اینگلز سے مختلف الخیال مصنفوں کی اس واقعے پہ کتب پڑھیں! اصل سوال یہ ہے کہ نواز شریف بل کلنٹن کے پاس گیا ہی کیوں تھا، اس کا جواب ڈھونڈیں۔ کیا کسی سول حکمران میں اتنی ہمت ہے کہ فوج جنگ جیت رہی ہو اور سول حکمران باہر جا کر اسے انٹرپٹ کروائے اور زندہ سلامت پلٹ کے واپس آ جائے؟ یہ کام صرف اسی وقت ہوتے ہیں جب فوج کو ان کے 'ناکام ایڈونچرز' سے خلاصی دلائی جانی ہو!
 
Top