حسینی
محفلین
بھارت کا مزید 100ہوائی اڈوں کی تعمیر کا اعلان
چھوٹے شہروں کے رہائشیوں کو ہوائی سفر کی سہولت حاصل ہوگی،منموہن سنگھ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر کثیر سرمایہ کاری کرے گی،بھارتی وزیراعظم
اجمیر شریف(فارن ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ 2020ءتک ملک بھر میں مزید 100ائر پورٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ایک بھارتی اخبار کے مطابق اجمیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے ائر پورٹس کے مجوزہ نیٹ ورک کی بدولت کئی چھوٹے شہروں کے لوگوں کو بذریعہ طیارہ سفر کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پہلا ائر پورٹ راجستھان کے علاقے کشن گڑھ میں بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اندازوں کے مطابق 2020ءتک فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30کروڑ ہوجائے گی جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد صرف16کروڑ تھی اس منصوبے پر حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر کثیر سرمایہ کاری کرے گی۔ اس اقدام کے باعث ملک میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2013-09-23/222145