اس بات کا ایک ثبوت اوپر ذیشان صاحب والی تصویر ہے۔ نمک پہلے پاکستان سے جنوبی افریقہ ایکسپورٹ ہوا اور یہ انتہائی معمولی قیمت میں ہوگا، اور وہاں سے سنوار سجا کے دوبارہ سے مختلف ملکوں میں ری ایکسپورٹ کیا گیا اور اچھے خاصے مہنگے داموں پر کیا ہوگا تبھی اتنا مہنگا ہے۔سارے ڈالز جنوبی افریقہ کی کمپنی لے گئی ہوگی۔
پاکستان میں ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹس بڑھانے کا ایک طریقہ بنگالی ماڈل ہے۔ بنگلہ دیش کا گارمنٹس میں اپنا کوئی مشہور برینڈ نہیں ہے۔ لیکن دنیا بھر کے مشہور گارمنٹس برینڈز نے وہاں کافی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ جس سے ہر سال ملک کی ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بنگالیوں میں اتنا ہنر آجائے گا کہ وہ چین کی طرح مغربی برینڈز کے مقابلہ میں اپنے برینڈز دنیا کو متعارف کروا سکیں گے۔
مجھے یاد ہے دس، بیس سال قبل چینی مصنوعات و برینڈز کو دو نمبر کہا جاتا تھا۔ آج چینی کمپنی ہواوے کا فون دنیا کے بہترین موبائل فونز میں شمار کیا جاتا ہے۔