بھارت کی پارسی برادری کی جھلک

بھارت کی قدیم پارسی برادری کے بارے میں مشہور فوٹوگرافر سونی تارا پورے والا کی تصاویر کی نمائش ممبئی میں جاری ہے۔ ’ممبئی کی شام‘ نامی یہ تصویر 1982 میں لی گئی اور زیرِ نمائش 108 تصاویر میں سے ایک ہے

130318062809_parsi_community_976x549_soonitaraporevala_nocredit.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
یہ نمائش ممبئی میں جاری فوکس فوٹوگرافی فیسٹیول کا حصہ ہے۔ اس میلے میں جنوبی ممبئی میں پچیس مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ’مون سون ڈرائیو‘ نامی دو پارسی خواتین کی یہ تصویر 1988 میں لی گئی

130318063010_parsi_community_976x549_soonitaraporevala_nocredit.jpg
 
سونی تارا پورے والا نے فوٹوگرافی 1977 میں اس وقت شروع کی جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں طالبہ تھیں۔ اپنا پہلا کیمرہ انہوں نے ادھار پر رقم لے کر خریدا۔ ان کی تصاویر کی نمائش دنیا کے کئی بڑے شہروں میں ہو چکی ہے تاہم بھارت میں یہ پہلا موقع ہے

130318063149_parsi_community_976x549_soonitaraporevala_nocredit.jpg
 
پارسی زرتشت عقیدے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے۔مس تارپورے والا 36 برس سے پارسی برادری کی تصاویر اتار رہی ہیں اور اس تصویر میں انہوں نے اپنے والدین فرینی اور رومی تاراپورے والا کے رقص کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

130318063448_parsi_community_976x549_soonitaraporevala_nocredit.jpg
 
روایات کا تحفظ معدوم ہوتی پارسی برادری کے لیے نہایت اہم ہے۔ آج دنیا میں ایک اندازے کے مطابق صرف ایک لاکھ چالیس ہزار پارسی باقی رہ گئے ہیں جن میں سے بیشتر بھارت میں آباد ہیں۔ 2008 میں لی گئی اس تصویر کا عنوان ’مسٹر سپنسر کی 90 ویں سالگرہ ‘ ہے۔

130318063616_parsi_community_976x549_soonitaraporewala_nocredit.jpg
 
کم تعداد میں ہونے کے باوجود پارسی بھارتی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹاٹا خاندان سمیت ملک کے اہم صنعت کار پارسی ہیں۔ 1977 میں ممبئی کے تاریخی گیٹ وے آف انڈیا پر لی گئی اس تصویر کا عنوان ’ٹاٹا کا تاج محل ہوٹل اور گیٹ وے آف انڈیا‘ ہے

130318063910_parsi_community_976x549_soonitaraporewala_nocredit.jpg
 
2004 میں مس تاراپورے والا نے بھارت کی پارسی برداری پر ایک تصویری کتاب تیار کی جس میں شامل کئی تصاویر اس نمائش میں شامل ہیں۔ 1985 میں لی گئی اس تصویر کا عنوان ’پراسرار پیانو ساز مسٹر رتناگر‘ ہے۔

130318063737_parsi_community_549x549_soonitaraporewala_nocredit.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
main-qimg-9821cbb3e4ec84cd1cccb92595a75d94

کراچی کے پارسی بھی کسی سے کم نہیں بہرام آواری کا نام کسی تعارف کا مختاج نہیں- صدر کی پارسی عبادت گاہ ایک لاجواب
عمارت ہے - کلفٹن میں پارسی کالونی سے کون واقف نہیں
 
main-qimg-9821cbb3e4ec84cd1cccb92595a75d94

کراچی کے پارسی بھی کسی سے کم نہیں بہرام آواری کا نام کسی تعارف کا مختاج نہیں- صدر کی پارسی عبادت گاہ ایک لاجواب
عمارت ہے - کلفٹن میں پارسی کالونی سے کون واقف نہیں
آپ کے پاس ان کی تصاویر ہوں تو یہاں لگا دیں:)
 
Top