بھارت کی کوئی خبر لگانے پر پابندی ہے کیا؟

فخرنوید

محفلین
میں نے گزشتہ دنوں میں ایک خبر لگائی جس میں بھارتی میڈیا نے ایک 6 سالہ بچی کے ساتھ پولیس والوں کا ظلم دکھایا تھا جس میں کوئی فحاشی وغیرہ نہیں تھی وہ حذف کر دیا گیا،.

آج ایک رپورٹ لگائی ہے جسے پھر سے منتقل نا معلوم مقام کر دیا گیا ہے.

بھارت کی کوئی خبر لگانے پر پابندی ہے کیا؟
 

شہزاد وحید

محفلین
جناب سب سے زیادہ آپ کے دھاگے ہی حذف کیئے جاتے ہیں۔ کوئی نہ کوئی تو وجہ ہو گی۔ اس سے پہلے بھی آپ ہی ہی شاید احتجاج والا avatar لگائے ہوئے تھے۔
 

فخرنوید

محفلین
آپ کی خبریں بھی تو آ پ جیسی ہی ہوتی ہیں نا۔۔ ہاہاہاہ

کیا مطلب میری خبریں میری جیسی ہوتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بی بی سی والوں کی خبریں بی بی سی جیسی ہوتی ہیں۔
خبریں والوں کی خبریں عجیب ہوتی ہوں گی۔

یار کب اس قوم کو عقل آئے گی کہ خبر تو خبر ہے جو بندہ گھر بیٹھ کر نہیں بناتا اسے کہیں نا کہیں سے ملتی ہے جسے وہ دوسروں تک پہنچاتا ہے۔

کیا وہ کراچی والی خبر جو مجیب منصور نے لگائی تھی وہ زیباں دیتی تھی کہ لگائی جاتی۔

میں نے 6 سالہ بچی پر ظلم کی ویڈیو لگائی جس میں اس پر صرف تشدد تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں کیا چیز قابل اعتراض تھی۔

پھر آج ایک خبر لگائی کہ کیسا ظلم ہو رہا فوجیوں کے ساتھ بھارت میں تو اس سے پھر ان کو اعتراض آگیا۔


آپ اپنی پالیسی بتا دیں کہ ایسی خبر لگاو۔۔۔ ایسی نہ لگاو۔


میری صرف اس خبر پر اعتراض ہوتا ہے جس میں بھارت کا لفظ آجاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بات یہ ہے کہ اس قسم کی چٹ پٹی خبریں ہمارے اخبارات بڑا مرچ مصالحہ لگا کر شائع کرتے ہیں تا کہ ان کا اخبار زیادہ تعداد میں بکے۔ اور تھڑے پر بیٹھ کر اخبار پڑھنے والے ایسی خبروں کو چسکے لے کر پڑھتے ہیں۔

ارے بھائی خبریں ہی لگانی ہیں تو تعمیری قسم کی خبریں لگاؤ۔ دنیا میں کیا ہو رہا ہے یہ بتاؤ تا کہ کسی کو تحریک تو ملے۔ پوچھ سکتا ہوں کہ آپ یہ جنسی زیادتی یا اسی سے متعلق ہی کیوں خبریں لگاتے ہیں؟
 

فخرنوید

محفلین
1۔میں نے پہلے ایسی کوئی خبر نہیں لگائی تھی جس میں جنسی زیادتی کی خبر ہو۔

یہ خبر تب لگائی جب کل ایک ایسی خبر جناب مجیب منصور نے لگائی ۔آج تک لگائی گئی میری خبروں میں سے کوئی ایک جنسی تشدد پر مشتمل خبر دکھا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس بنا پر میں نے صرف ایک پریس کانفرنس لگائی۔

2۔ کیا ایک پولیس والا 6 سالہ بچی کو سر کے بالوں سے پکڑ اوپر اٹھا تا ہے یعنی ظلم و تشدد کرتا ہے۔ وہ دنیا کو دکھانے میں کیا غلط بات تھی۔اس میں تو کوئی فحش چیز نہ تھی۔

یا میرے خبر لگانے پر اعتراض ہے۔یا صرف بھارت کی کوئی خبر لگانے پر اعتراض ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے مجیب والا تھریڈ بھی حذف کر دیا ہے۔
فخر، میں آپ سے پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ خبروں کے سیکشن کا مقصد ٹیبلائیڈ جرنلزم یا نفرت انگیزی نہیں ہے۔ آپ یہ کام شوق سے وائس آف پاکستان پر کریں، لیکن یہاں اس قسم کے مراسلات حذف کر دیے جائیں گے۔
 
Top