بھتہ خور اور دوکان دار

محمداحمد

لائبریرین
بھتہ خور اور دوکان دار

یہ بھتہ خور نے بولا ، دوکان دار سے کل
ترے علاقے کے غنڈوں کو دی ہے ہم نے مات
یہ ایک بھتہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار بھتوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

از ۔ محمد احمدؔ
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
کیا خوب بھتہ آرائی فرمائی ہے حضور کہ دل بھتہ بھتہ ہو گیا ہے :p. بہت سی داد قبول فرمائیے. اور مزید یہ طالب علم کی پھڑکتی ہوئی رگ استفسار کر رہی ہے کہ یہ تضمین کیونکر ہے تحریف (پیروڈی) کیوں نہیں. یا پھر تضمین در تحرہف؟(n)
 
قمرآسی

محفلین
بھتہ خور اور دوکان دار
تضمین

یہ بھتہ خور نے بولا ، دوکان دار سے کل
ترے علاقے کے غنڈوں کو دی ہے ہم نے مات
یہ ایک بھتہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار بھتوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

از ۔ محمد احمدؔ
واااہ۔۔شاعروں نے اچھا کاروبار شروع کیا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا خوب بھتہ آرائی فرمائی ہے حضور کہ دل بھتہ بھتہ ہو گیا ہے :p. بہت سی داد قبول فرمائیے. اور مزید یہ طالب علم کی پھڑکتی ہوئی رگ استفسار کر رہی ہے کہ یہ تضمین کیونکر ہے تحریف (پیروڈی) کیوں نہیں. یا پھر تضمین در تحرہف؟(n)

نشاندہی کا شکریہ بھائی!

دراصل اُن دنوں ایک ساتھ دو تین تضمین کہی تھیں تو سہواً یہ تحریف (بقول شخصے) بھی اسی کھاتے میں ڈال دی ہم نے۔ :)
 
Top