بھوت ڈرائیور

نبیل

تکنیکی معاون
جرمنی کی آٹو بان، یعنی موٹر وے پر گاڑیوں میں ریڈیو آن رہتا ہے جہاں وقفے وقفے سے ٹریفک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات بھی ملتی رہتی ہیں۔ کبھی کبھار پتا چلتا ہے کہ فلانی سڑک پر ایک بھوت ڈرائیور جا رہا ہے۔ اس کا جرمن ترجمہ Geisterfahrer ہے۔ بظاہر مزاحیہ معلوم ہونے والی یہ خبر اصل میں خوفناک ہوتی ہے۔ جرمنی کی آٹو بان جہاں پر سپیڈ لمٹ نہیں ہے، وہاں کچھ لوگ غلطی سے ٹریفک کی مخالف سمت میں سڑک پر داخل ہو جاتے ہیں اور یوں ایک بڑے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔ انہی کو بہت ڈارائیور کہا جاتا ہے۔ آٹو بان پر واپس مڑنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہوتا ہے اور آٹو بان سے باہر اگلے ایگزٹ پر ہی نکلا جا سکتا ہے جو کافی دور بھی ہو سکتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں بھی اسی طرح کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔

 

مقدس

لائبریرین
میں سمجھی سچی والا بھوت ہے بھیا۔۔ آئی ریڈ مائی آیت الکرسی بیفور اوپننگ یور تھریڈ
اسٹوپڈ می
 

نبیل

تکنیکی معاون
عنوان درست کر دیا گیا ہے۔ منتظمین اوپر موضوع کے اوزار مینو میں جا کر تدوین کر سکتے ہیں۔
 

dehelvi

محفلین
عنوان پڑھ کر تو واقعی میں بھی اصلی والا بھوت سمجھا تھا، کہ یا اللہ خیر یہ کوہ قاف کے طلسماتی دیومالائی اجسام کثیفہ ناریہ کیا واقعی وہاں سے جرمنی ہجرت کر گئے ہیں۔!!!!:LOL:
 
اور یہ اوزار مینو کہاں ہے؟

اگر آپ اس دھاگے میں ادارت کا اختیار رکھتے ہیں اور آپ نے دھاگہ کھول رکھا ہے تو دھاگے کے اوپری حصے میں بائیں جانب (اردو جدید میں) "آلات دھاگہ" یا اس کا مماثل فقرہ درج ہوگا۔ اس پر ماؤس اور سے ایک مینو ظاہر ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ دھاگوں کی فہرست میں موجود "تدوین" ربط پر کلک کر کے ان لائن موڈریشن کا خانہ کھول سکتے ہیں اور وہاں درستگی کر سکتے ہیں۔ :)
 
Top