باسم
محفلین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نجی فضائی کمپنی بھوجا ائیر کا فضائی آپریشن کئی برس بند رہنے کے بعد ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گیا تاہم کراچی لاہور کی پہلی پروا ز ہی پونے گھنٹے تاخیرکا شکار ہو گئی ۔کراچی ائیرپورٹ پر پہلی پرواز کا افتتاح وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کیا ۔شیڈول کے مطابق صبح گیارہ بجے روانہ ہونے والی اس افتتاحی پرواز کی روانگی پونے گھنٹے تاخیر سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سیفٹی معیارات کا مکمل خیال نہیں رکھا گیا۔ کراچی سے لاہور کے لئے آپریٹ کی گئی اس دو طرفہ پرواز کے طیارے میں ایمرجنسی کے لئے درکار ادویات موجود نہیں تھیں اورایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر اسے دوا کے بجائے جوس دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ ساختہ طیارے کی اندرونی چھت پر نصب شیٹس اس وقت کھل کر لٹک گئیں جب طیارے نے لاہور اور کراچی کے ائر پورٹس پر لینڈ کیا جبکہ کھل جانے والی ان شیٹس کو پرواز کا عملہ بار بار سنبھالنے میں مصروف رہا۔
www.bhojaair.com.pk/home
www.bhojaair.com.pk/home