بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

بھول شاید ہیت بڑی کر لی
دل نے دنیا سے دوستی کرلی

تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد ذندگی کرلی۔۔

اس نے دیکھا بڑی عنایت سے
ٓانکھوں ٓانکھوں میں بات بھی کرلی

عاشقی میں بہت ضروری ہے
بے وفائی کبھی کبھی کر لی۔۔

ہم نہیں جانتے چراغوں نے
کیوں ٓاندھیوں سے دوستی کرلی

ڈھڑکنے دفن ہو گئی ہونگی
دل میں دیوار کیوں کھڑی کرلی
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھی غزل شیئر کی آپ نے خلیفہ صاحب، لیکن اس میں بھی املا کی کئی غلطیاں ہیں، اگر ہو سکے تو درست فرما دیں، شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین
بھول شاید بہت بڑی کر لی ۔ بشیر بدر

غزل

بھول شاید بہت بڑی کر لی
ہم نے دنیا سے دوستی کرلی

تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی

سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا
آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کر لی

عا شقی میں بہت ضروری ہے
بے وفائی کبھی کبھی کر لی

ہم نہیں جانتے چراغوں نے
کیوں اندھیروں سے دوستی کرلی

دھڑکنیں دفن ہو گئی ہوں گی
دل میں دیوار کیوں کھڑی کر لی

بشیر بدر
 
محسن حجازی

محفلین
بشیر بدر کی کیا ہی بات ہے۔۔۔ عام سے لہجے میں چونکا دینے والی باتیں۔۔۔

بھول شاید بہت بڑی کر لی
ہم نے دنیا سے دوستی کرلی

تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی

عا شقی میں بہت ضروری ہے
بے وفائی کبھی کبھی کر لی
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ احمد صاحب شیئر کرنے کیلیئے، پہلی پوسٹ کی ہوئی غزل میں املا کی غلطیاں تھیں، آپ کو پوسٹ سے وہ دور ہو گئیں!
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھی غزل شیئر کی آپ نے خلیفہ صاحب، لیکن اس میں بھی املا کی کئی غلطیاں ہیں، اگر ہو سکے تو درست فرما دیں، شکریہ

وارث بھائی

میں تو حیران بلکہ ہونق :eek: رہ گیا جب میں نے دیکھا کہ میں "خلیفہ" بن گیا ہوں یا بنا دیا گیا ہوں اور دوسری حیرانی اپنا املا دیکھ دیکھ کر ہو رہی تھی اور ذہن کسی بھی طرح اُن اغلاط کی توجیحات تراش نہیں پا رہا تھا۔

خدا بھلا کرے اُن لوگوں کا جنھوں نے scroll bars بنائی ہیں جس کی مدد سے میں نیچے آسکا اور تب جا کے معاملہ کھلا اور سکون کا سانس لیا۔

یہ غزل پہلے سے موجود تھی میری کوتاہی کہ میں نے اسے تلاش نہیں کیا اور غزل پر غزل لگا دی۔ :cry:
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے اس کا افسوس ہے لیکن بہرحال ۔۔۔۔۔ ویسے میں نے پیغام چھوڑا تھا۔

دراصل پسندیدہ کلام میں ٹیگز کا کام کوئی 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے، انشاءاللہ جیسے ہی مکمل ہوگا میں کچھ پوسٹنگ گائیڈ لائنز لکھوں لگا۔

لیکن اب بھی اگر شبہ ہو کہ کہیں یہ کلام پہلے تو پوسٹ نہیں ہو چکا تو ٹیگز میں شاعر کے نام سے تلاش کریں، عموماً صحیح رزلٹ ملتے ہیں اور علم ہو جاتا ہے کہ کلام پہلے تو پوسٹ نہیں ہوچکا۔
 
یہ کوئی شکوہ ہرگز نہیں ہے بس یوں ہی ذرا سی دل لگی۔ :grin:
 
Top