بھکاری بلی

تعبیر

محفلین
یہ بلی Belarus. کے ایک شہر کی گلی میں پائی گئی تھی ۔ اسکے قریب یہ نوٹ لکھا ہوتا ہے کہ "need money for meat and fish, bless you”.
اسکی مالکن بھی وہیں قریب کھڑی ہوتی ہے اور اسکا کہنا ہے کہ اس نے اسکی جان بچائی تھی مگر اس کے پاس پہلے سے ہی کچھ پالتو جانور ہیں اس لیے وہ ان سب کو نہیں پال سکتی اورکھلاپلا سکتی اس لیے اس نے انہیں ٹرینگ دی ہے کہ وہ خود کما کر اپنا پیٹ پال سکیں

عسکری

معطل
ہاںںںںںںںںںںںںںںںںںںںن اب مجھے سمجھ آئی کل سے میں اپنی بلیوں کو بھی کام پر لگاتا ہوں۔پر ڈر ہے سعودی حکومت کی مکافحہ السوال(اینٹی بھیک پولیس) والے ان کو پکڑ نا لیں بھیک مانگنے کے جرم میں
 
خرم

محفلین
پنک پینتھر سلسلے کی غالباَ دوسری فلم میں انسپکٹر کلوزو کا ایک بندر والے سے بڑا دلچسپ مکالمہ ہوا تھا اسی موضوع پر۔ دیکھنے کی چیز ہے ؛)
 
تعبیر

محفلین
ہاںںںںںںںںںںںںںںںںںںںن اب مجھے سمجھ آئی کل سے میں اپنی بلیوں کو بھی کام پر لگاتا ہوں۔پر ڈر ہے سعودی حکومت کی مکافحہ السوال(اینٹی بھیک پولیس) والے ان کو پکڑ نا لیں بھیک مانگنے کے جرم میں

بلیاں :eek: :eek: :eek: آپ کے پاس کتنی بلیاں ہیں ؟؟؟ان کی تصویر نہیں لگائی یہاں :confused:

پنک پینتھر سلسلے کی غالباَ دوسری فلم میں انسپکٹر کلوزو کا ایک بندر والے سے بڑا دلچسپ مکالمہ ہوا تھا اسی موضوع پر۔ دیکھنے کی چیز ہے ؛)

کچھ ہمیں بھی تو بتائیں:)
 
خرم

محفلین
ہوتا کچھ یوں ہے کہ کلوزو ایک بنک کے پاس سے گزر رہا ہوتا ہے تو ایک شخص اور ایک بندر ساتھ ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں اور ایک چادر سامنے پھیلائی ہوتی ہے جس پر روپے پڑے ہوتے ہیں۔
کلوزو: تم ایک جرم کا ارتکاب کر رہے ہو۔
بھکاری: وہ کیسے؟
کلوزو: کیا تمہارے پاس بھیک مانگنے کا لائسنس ہے؟
بھکاری: وہ کیوں؟
کلوزو: قانون کی دفعہ ۔۔۔۔ کے تحت کسی بھی منافع بخش کام کے لئے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔
بھکاری: لیکن میں تو بھیک نہیں مانگ رہا
کلوزو: تو یہ چادر پر رکھے روپے کس کے ہیں؟
بھکاری: یہ تو اس بندر کے ہیں۔
کلوزو: لیکن یہ تمہارا بندر ہے۔
بھکاری: بالکل غلط۔
کلوزو: کیا یہ بندر تمہارے ساتھ نہیں رہتا؟
بھکاری: رہتا ہے لیکن یہ میرا کرایہ دار ہے
کلوزو: کرایہ دار؟
بھکاری: ہاں یہ میرے ساتھ رہتا ہے ، میں‌اسے کھانا بھی کھلاتا ہوں سو اپنی کمائی میں سے مجھے معاوضہ ادا کرتا ہے۔
 
Top