بہترین عربی سے اردو لغت کونسی ہے؟

'بہترین' کی قید کے ساتھ عربی اردو ڈکشنری میری نظر سے ابھی تک نہیں گزری۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر عربی اردو ڈکشنریاں عام طور پر سالہا سال گزرنے کے باوجود اپڈیٹ نہیں ہوئیں جبکہ محاورات تیزی سے بدلتے جارہے ہیں۔
محمد تابش صدیقی بھائی کی ذکر کردہ "المعانی"، القاموس الوحید، القاموس الجدید عربی اردو اور المنجد میرے زیر استعمال رہی ہیں اور کام چل جاتا ہے۔
البتہ میری کوشش ہوتی ہے کہ انگلش عربی/ عربی انگلش لغات استعمال کروں۔ ایسی لغات بہت بہترین اور کئی پہلوؤں سے لاجواب ہیں۔
 

آصف اثر

معطل
البتہ میری کوشش ہوتی ہے کہ انگلش عربی/ عربی انگلش لغات استعمال کروں۔ ایسی لغات بہت بہترین اور کئی پہلوؤں سے لاجواب ہیں۔
میں خود بھی اس سے استفادہ کرتا ہوں۔ المعانی کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ آپ کو انگلش عربی / عربی انگلش کے ساتھ اردو عربی/ عربی اردو اور فارسی عربی / عربی فارسی وغیرہ کی سہولت بھی دیتی ہے۔
 
Top