بہترین قومی سیاسی جماعت اور کیوں ؟

سید زبیر

محفلین
محفل کے ساتھیوں سے ایک سوال پوچھنا چاہ رہا تھا کہ ان کی نظر میں کونسی سیاسی جماعت بہتر ہے اور کیوں ؟ آپ کی آرا کا انظار رہے گا لیکن ایک گذارش ہے کے صرف رائے دیں دوسرے کی رائے پر تنقید نہ کریں کیونکہ ان کی پسند بھی اپنی جگہ پر نہایت اہم ہے ۔ دوسری سیاسی جماعت کو نشانہ نہ بنائیں صرف اپنی پسند اور وجہ سے آگاہ کریں ۔ اس سے مجھ جیسے بہت سے لوگوں کی رہنمائی ہوگی
 
سب سے اچھی جماعت جماعت اسلامی ہے
اس کے بعد مسلم لیگ ن
جو عقل مند ہیں ان سے گزارش ہے کہ ان میں سے کسی کا انتخاب کرلیں
 
صاحب آدھے نمبر کٹ گئے ، کیوں کا جواب نہیں ملا ورنہ ریٹنگ زبردست کی تھی

کیوں کے جواب میں پی ٹی ائی کی برائی اتی ہے جس سے اپ نے منع کیا ہے۔
ریٹنگ کے چکر میں میں نہیں پڑتا

اس فورم پر جب کوئی پوسٹ کرتا ہے تو وہ ایک برابر کی سطح پر اجاتاہے۔ یہ فورمز کا ایک ڈیفالٹ فیچر سمجھ لیں۔ ویسے میں یہاں کے علاوہ کہیں اور لکھتا بھی نہیں۔مگر اب کچھ بدتمیزوں کی وجہ سے سوچ رہا ہوں کہ یہاں بھی نہ لکھوں
 

سید زبیر

محفلین
کیوں کے جواب میں پی ٹی ائی کی برائی اتی ہے جس سے اپ نے منع کیا ہے۔
ریٹنگ کے چکر میں میں نہیں پڑتا

اس فورم پر جب کوئی پوسٹ کرتا ہے تو وہ ایک برابر کی سطح پر اجاتاہے۔ یہ فورمز کا ایک ڈیفالٹ فیچر سمجھ لیں۔ ویسے میں یہاں کے علاوہ کہیں اور لکھتا بھی نہیں۔مگر اب کچھ بدتمیزوں کی وجہ سے سوچ رہا ہوں کہ یہاں بھی نہ لکھوں
سر ! میں نے یہ عرض کی ہے کہ برائی اور نفرت نہیں صرف اپنے برانڈ کی سیلز مینی سپرٹ سے کام لیں اپنی پسندیدگی کی وجہ بتا دیں ۔۔۔۔ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ۔۔ اب نہیں تو کب ؟ سب با اخلاق اور تمیز دار ہیں آپ بولیں تو سہی
 
سر ! میں نے یہ عرض کی ہے کہ برائی اور نفرت نہیں صرف اپنے برانڈ کی سیلز مینی سپرٹ سے کام لیں اپنی پسندیدگی کی وجہ بتا دیں ۔۔۔ ۔ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ۔۔ اب نہیں تو کب ؟ سب با اخلاق اور تمیز دار ہیں آپ بولیں تو سہی

اچھا کرتا ہوں پر قسطوں میں کروں گا۔

جماعت اسلامی جہموری جماعت ہے کسی ایک کھلاڑی کی نہیں
جماعت اسلامی ایک نظریاتی ضرورت ہے کسی شخص کی اقتدار کی خواہش نہیں
جماعت اسلامی کے کارکن تربیت یافتہ نظریاتی ہیں کسی گلوکار کے گانے پر رقص کرنے والے نہیں

یہ جاری ہے اگر @سیدزبیر کو اعتراض نہ ہو
 

حسان خان

لائبریرین
میری نظر میں فی الحال تحریکِ انصاف سب سے بہتر جماعت ہے:

وجوہات:

1۔ مذہبی شدت پسند جماعت نہیں ہے۔
2۔ لسانی قوم پرست جماعت نہیں ہے۔
3۔ جماعت میں جمہوری روح ہے۔
4۔ روایتی جماعتوں سے سیاست کا انداز الگ ہے۔
5۔ جوانانِ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
6۔ قیادت اور جماعت پاکستان سے مخلص معلوم ہوتی ہے۔
7۔ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات جماعتی منشور کا حصہ ہے۔
8۔ اقلیتوں کے برابر کے شہری حقوق جماعتی منشور کا حصہ ہے۔
9۔ اس جماعت کی قیادت اس سے پہلے آزمائی نہیں گئی۔
10۔ ہر مسلک، ہر نسل، ہر طبقے، ہر صوبے کے لوگوں میں اس کی حمایت ہے۔
11۔ یکساں تعلیمی نظام کی حمایت کرتی ہے۔
12۔ لوگوں کی مادری زبانوں کا احترام کرتے ہوئے، اُنہیں مادری زبان میں ابتدائی تعلیم کا حق مہیا کرنے کی بات کرتی ہے۔
13۔ جماعت تا حال دہشت گردی کے واقعات میں ملوث نہیں رہی۔
14۔ قیادت بدعنوان نہیں ہے۔

وغیرہ وغیرہ
 

آبی ٹوکول

محفلین
سب سے بہترین جماعت پاکستان تحریک انصاف اور پھر اسکے بعد جماعت اسلامی ۔
عمران کی جماعت بہترین کیوں تواسکی متعدد وجوہات ہیں جن میں چند مندرجہ زیل ہیں ۔۔
  • اس وقت سارے پاکستان میں عمران ہی وہ واحد لیڈر ہے کے جس نے ایک ایسی جماعت کی بنیاد رکھی اور تن تنہا اس کو اس مقام پر پہنچا دیا کہ اسکی جماعت آج پاکستانی کی سیاست کی اہم ضرورت بن چکی ہے سو میری نظر میں وہ اس وقت وہ واحد بانی لیڈر ہے ایک ایسی جماعت کا کہ جو ملک میں تبدیلی کا نشان بن چکی ہے ۔

  • عمران اس ملک میں روایتی سیاست کا باغی ہے لہذا عمران کی سیاست روایتی سیاست سے بہت حد تک ہٹ کر ہے ۔
    عمران کسی آمر کی گود میں بیٹھ کر لی۔ڈر نہیں بنا بلکہ سراسر اپنی ذاتی محنت لگن انتھک کوشش جرات و استقامت سے آج اس مقام پر پہنچا ہے کہ ساری دنیا کے صف اول کے لیڈروں میں اس کا شمار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے سیاسی پنڈتوں نے جو کل تک اس کا مذاق اڑاتے تھے آج اسے ملکی سیاست میں ڈیفرنس پیدا کرنے والا اوراسکی جماعت کو ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت کی شکل میں مان لیا ہے بلکہ ان میں سے کئی تو اب اسے تبدیلی کا نشان بھی سمجھنے لگے ہیں۔

  • عمران کی جماعت نے برصغیر کی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرا پارٹی الیکشنز کروا کر ملکی سیاست میں ایک تاریخی باب رقم کیا ہے جو کہ یونین کاؤنسل لیول سے شروع ہوکر اعلٰی عہدے داران تک پہنچے ملک میں پہلے سوائے جماعت اسلامی کے کوئی اور ایسی جماعت نہ تھی جو یہ سنگ میل عبور کرسکتی ہو مگر فرق تحریک اور جماعت میں یہ ہے کہ جماعت کی پذیرائی تحریک کے مقابلے میں کہیں کم ہے بلکہ جماعت فقط ایک مخصوص حلقے اور طبقے تک ہی محدود ہے۔
  • عمران کی پارٹی وہ واحد پارٹی ہے کہ جس نے اپنی پالیسیز ہفتوں پہلے باقاعدہ اناؤنس کیں اور انھے ڈیبیٹ کے لیے پیش کیا وہ واحد پارٹی کہ جس کے لیڈر سمیت تمام اثاثہ جات باقاعدہ ڈکلئرڈ ہیں اور اسکے ساتھ منشور کے حوالہ سے وہ واحد پارٹی ہے کہ جس نے خفیہ فنڈ اور " ایم این ایز " کے فنڈ کو ختم کرنے کی بات کی معروف دانشور فرخ سلیم کے بقول وہ واحد پارٹی ہے کہ جس کہ منشور میں یہ بات باقاعدہ لکھی ہوئی ہے جبکہ باقی کسی بھی پارٹی نے سرے اس بات کو اپنے منشور میں چھیڑا تک ہی نہیں
  • عمران ملک کے ایک کثیر طبقے کو، جو کہ ملکی سیاست سے ہمیشہ سے بے زار تھا سیاست کہ اس کارزار میں لے آیا ہے عمران نے پاکستان کے اصل اثاثے یعنی اسکی نوجوان نسل کی سیاست میں شمولیت کو نہ صرف یقینی بنایا بلکہ کر کے دکھایا ۔۔
  • عمران ایک اصول پرست باکردار دیانت دار اورایسا محنتی انسان ہے کہ جس نے تمام تر مشکل حالات میں کٹھن مراحل طے کرکے اپنوں اور پرایوں کے طعنوں،کوسنوں اور ٹھٹھا کے باوجود تحریک کو آج اس مقام پر پہنچایا کہ آج بچہ بچہ کی زبان پر اس کا نام ہے یا پھر کم ازکم احباب کی زبان پر اس کی معاونت یا پھر مخالفت کے چرچے تو ہیں۔
  • اس نے روایتی سیاست کا قلع قمع کیا اور موروثی سیاست کی بیخ کنی کی اور پاکستانی سیاست میں ایک نئی " طرح " اور طرزعمل کی داغ بیل ڈالی سب سے بڑھ کر یہ کہ عمران خان نے مایوسیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گری ہوئی اس قوم کو امید ایک نئی کرن دی جو کہ ان شاء اللہ صبح نور بن کرطلوع ہوگی عمران کا مایوس قوم کو فقط یہ امید دے دینا ہی اس کا وہ کارنامہ ہے جو کہ تحریک انصاف کو دیگر تمام پارٹیون سے ممتاز کرنے لیے کافی و وافی و شافی ہے والسلام
 

سید ذیشان

محفلین
مجھے تو جمیعت علمائے اسلام (ف) بہت پسند ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی حکومت آنے سے ملک میں ڈیزل کی فراوانی ہو جائے گی، اور لوڈ شیڈنگ اور دیگر معاشی مسائل راتوں رات ختم ہو جائیں گے۔ :cool:
 
جمیعت علمائے اسلام بلاشبہ پاکستانی علما کی ایک جماعت ہے
اس کا ایک حلقہ اثر ہے
صرف بے بنیاد تنقید اور طنز اس کی قدرو قیمت میں کمی نہیں کرتا البتہ طنز کرنے والے کی ذہنی سطح کا اندازہ ہوتا ہے
 
مجھے تو جمیعت علمائے اسلام (ف) بہت پسند ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی حکومت آنے سے ملک میں ڈیزل کی فراوانی ہو جائے گی، اور لوڈ شیڈنگ اور دیگر معاشی مسائل راتوں رات ختم ہو جائیں گے۔ :cool:
ایسے مذاق کریں گے نا زیشان بھائی تو سچ میں بڑے کراس پڑیں گے ہاں:rolleyes:
 

زرقا مفتی

محفلین
اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف ہی بہترین جماعت ہے۔
١۔ اسکی قیادت مخلص ، محبِ وطن اور ایماندار ہے۔
۲۔ غیر روایتی اور نئے زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔
۳۔ اس جماعت میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ معاشرے کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے
۴۔ اس کی قیادت مذہب پر ایمان رکھتی ہے اور روشن خیال ہے عہدِ حاضر کے تقاضوں کو سمجھتی ہے
۵۔ پاکستانی چاہے مذہبی رحجان رکھنے والے ہوں یا لبرل ہوں وہ اسے اپنا سکتے ہیں
٦۔ اس جماعت نے روایتی دائیں بازو یا بائیں بازو کی سیاست کو اپنانے کی بجائے غلط اور درست میں تمیز روا رکھی ہے
۷۔ اس کی اساس انصاف پر ہے
۸۔ جماعت میں جمہوریت ہے
۹۔ فیصلہ سازی میں بھی جمہوری عمل کو فوقیت دی جاتی ہے
١۰ ۔ پاکستان کے بڑے بڑے مسائل کو عوام کی عینک سے دیکھتی ہے اور ان کے حل کے لئے مخلصانہ جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے
١١۔ اقتدار کے لئے بیرونی طاقتوں کا سہارا نہیں لے رہی
١۲۔ اس جماعت نے عوامی مسائل کی نشاندہی کے بعد اُن کے ممکنہ حل پر غورو غوض کے لئے متعلقہ شعبوں کے ماہرین رائے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حقیقت پسندانہ پالیسیاں ترتیب دی ہیں
١۳۔ جماعت کے قائد طویل المدتی منصوبہ بندی کے قائل ہیں اور اس کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ایک بہترین منتظم ہیں ۔
١۴۔ اس جماعت کی ترجیہات درست ہیں نمائشی منصوبوں کی بجائے حقیقی ترقیاتی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے
١۵ ۔ اس جماعت نے حکومتی شاہانہ اخراجات کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی جاگیردارانہ نظام کو ختم کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے
١٦۔ یہ جماعت اسمبلیوں کو صرف قانون سازی کے لئے مختص کر کے ترقیاتی فنڈز ضلعے کی سطح تک پہنچائے گی۔
جاری ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
پاکستان کی موجودہ تمام سیاسی جماعتوں میں عمران خان وہ واحد بانی لیڈر ہے کہ جس نے تن تنہا ایک جماعت کی بنیاد رکھی اور اپنی اٹوٹ و انتھک محنت اور کوششوں سے آج اسے اس مقام پر پہنچا دیا کہ آج ساری قوم کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں حتٰی کہ جید مخالفین بھی عمران خان کو پاکستانی سیاست میں ایک خوش کن تبدیلی سے تعبیر کرتے ہیں۔
اب 11 مئی کو یہ قوم کا فرض ہے اور قوم کا ہی اصل امتحان ہے کہ وہ بلے پر مہر لگا کر اپنے امتحان میں سرخرو ہو اور عمران خان کو امتحان گاہ یعنی پاکستان کی حکومت کی طرف دھکیل دے ۔ سو اے قوم 11 مئی کو اصل میں تیرا امتحان ہے عمران کا تو بعد میں ہوگا
 

نایاب

لائبریرین
اس بار کا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے نام ۔۔۔۔
کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بس یہی اک ایسی جماعت ہے جس کے بارے کچھ نیک گمان رکھا جا سکتا ہے کہ " بدل دے گی سوہنی دھرتی کی تقدیر "
باقی تو سب جماعتوں کو 1977 ستے آزماتے چلے آیا ہوں ۔ اور ہر اک کو اپنے ہی مفاد کا اسیر پایا ہے ۔۔۔
لالچی بے ضمیر کرپٹ سیاسی مذہبی لسانی بازیگر ۔۔۔۔۔
 

موجو

لائبریرین
جماعت اسلامی
جس میں مقامی حلقوں سے قومی سطح تک الیکشن ہوتے ہیں اور الیکشن ایسے ہوتےہیں کہ ہر رکن جماعت اس میں امیدوار ہوتاہے۔
جماعتی الیکشن میں ووٹ مانگنے پر پابندی ہے بلکہ ایسا کرنے والا جماعت سے باہر ہوجاتا ہے۔ لوگ اپنے مرضی سے تعلیم یافتہ، زیادہ اللہ سے ڈرنے والے اور بہترین ویژن رکھنے والےافراد کو چنتے ہیں۔
اس میں قیادت کے لئے مال ودولت، خاندانی پس منظر کی ذرہ برابر بھی اہمیت نہیں
زندگی کے ہرشعبے کے ماہرین اس میں موجود ہیں
سب سے زیادہ منظم اور اپنی قیادت کے مطیع
71 سالہ تاریخ میں کرپشن سے پاک، نیک نامی اور ملک و دین سے محبت
اسلامی تشخص پر اصرار کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت سے اجتناب
ملک و ملت کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کردینے والے اور اس کی بے شمار عملی مثالیں موجود ہیں
احتساب کاانتہائی کڑا اندرونی نظام جس کے زد میں غلطی کرنے پر جماعت کی قومی سطح کی قیادت بھی آسکتی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور پھیلانے کے ساتھ اسلام کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئے
غلطی ہونے پر نہ صرف اس کا اقرار بلکہ اس پر معافی بھی (18 ویں ترمیم پر قاضی صاحب رح نے قوم سے معافی مانگی تھی)
جدت کے ساتھ اسلاف کے ورثہ سے جڑی ہوئی
اگر کہیں قوم نے کوئی ذمہ داری دی اسے دیانت داری سے پورا کیا۔
بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی زندگی کا لائحہ عمل ترتیب دینا۔
سیاست میں حصہ پیسہ اور لوٹوں کے بل بوتے پر نہیں لیتے بلکہ اپنے کارکنان کو چاہے وہ کسی بھی حیثیت کے ہوں انہیں ہی آگے بڑھایا جاتا ہے۔
اپنے متعلقین کی تربیت کا بہترین اور ریگولر نظام
سب سے بڑھ کر
خوف خدا سے سرشاری، اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں زندگی گزارنا جن کا طریق
دنیا و آخرت میں اللہ کی خوشنودی کے لئے اللہ کے دین کے سربلندی کی جدوجہد میں ساری زندگی کھپانا۔
 
Top