عمار ابن ضیا
محفلین
انٹرنیٹ استعمال کرتے میں، کئی دفعہ جو ایک فیصلہ کرنے میں مجھے مشکل ہوئی، وہ یہ کہ سب سے اچھا ویب براؤزر کون سا ہے؟ بلاشبہ مائیکروسوفٹ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے بہتر ڈسپلے اور فیچر کہیں نہیں ملے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر (خاص طور پر ساتواں ورژن) کمپیوٹر پر کافی لوڈ ڈال دیتا ہے... کمپیوٹر بہت slow ہوجاتا ہے. مجھے تو محسوس ہوتا ہے کہ IE سائٹ براؤز کرنے میں بھی زیادہ وقت لیتا ہے....
فائر فوکس بلاشبہ تیز رفتار ہے لیکن اس کا ڈسپلے.... توبہ توبہ... فونٹس بھی بالکل بے جان نظر آتے ہیں اور دائیں سے بائیں اسکرولنگ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا... ایسے میں کیسے چلے گا؟
اوپرا کئی جگہ یونیکوڈ اردو کے لیے مسئلہ کردیتا ہے... آج دوبارہ اس پر تجربہ کرنے کی ٹھانی.... ویب ایڈیٹر میں ٹیکسٹ لکھتا ہوں، اور پھر اگر اس میں کچھ تبدیلی کے لیے کرسر ذرا پیچھے لے جانا چاہوں تو دائیں طرف کا بٹن دبانے کے بجائے بائیں طرف کا دبانا پڑتا ہے... یعنی کہ الٹا حساب...
پھر، فلاک انسٹال کیا... لیکن وہ بھی موزیلا کی نقل ہے....
ایک اور براؤزر ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال دے مارا.... نام ہے Avant Browser.... یہ بھی رفتار میں تھوڑا ہلکا واقع ہوا ہے.... یہ دراصل IE پر ہی انحصار کرتا ہے.... جیسے AM Browser. تاہم Avant Browser میں فونٹس کا ڈسپلے اچھا ہے... (شاید IE پر منحصر ہے اس لیے...)
یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں آپ تمام ساتھی، دو باتیں بیان کریں....
ایک یہ کہ آپ کون سا ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں؟
دوسرا یہ کہ آپ کو سب سے بہتر ویب براؤزر کون سا لگتا ہے؟
جوابات کا منتظر