اچھی کاوش ہے۔
لیکن اس طرح کی تصاویر اس وقت اور زیادہ اچھی لگتی ہیں۔
جب ساتھ میں تھوڑی انفارمیشن بھی ہو۔
کم از کم گاڑی کا میک، ماڈل اور نام وغیرہ تو ہوں۔
پاکستان کی اولین کار جو کہ مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی، اولین کار اسلئے کہ یہ پہلی کار ہے جسے اسکے تخلیق کار حامد عمر نے سنہ 1967 میںپاکستان میںہی تیار کرکے باقائدہ رجسٹرڈ کیا تھا، اسکے ڈھانچے میں اینگل آئرن استعمال کیا گیا ہے جو کہ ایک زیر تعمیر ٹرانسمیشن ٹاور کے بچے کچھے فولادی ٹکڑوں سے حاصل کیا گیا تھا۔ جبکہ بیرونی آہنی چادر کو مکمل طور پر ہاتھ سے ہی بنایا گیا ہے۔ اس کار میں 200 سی سی کا روپ اسٹارٹ انجن نصب کیا گیا تھا اور اسکی حد رفتار چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ اس میں جو ٹائر آپ دیکھ رہے ہیں یہ ایک پرانے لمبریٹا اسکوٹر سے مستعار لئے گئے تھے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ اس کار کو اسکے تخلیق کار نے دس برس تک کامیابی سے استعمال کیا ۔ حامد عمر بتاتے ہیں کہ انہیں اس کار کو لاہور میں رجسٹر کروانے کے مرحلے میں بہت دشواریاں پیش آئیں لیکن 1968 میں وہ اس کی رجسٹریشن میںبالاخر کامیاب ہو ہی گئے۔