ابن سعید
خادم
حال ہی میں گوگل بلاگر سروس میں ایک زبردست فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ابھی ٹیسٹ فیز میں ہے۔ اس کے چلتے بلاگر تھیم کسٹمائزیشن کا بہت وسیع در وا ہو جائے گا۔ بیک گراؤنڈ امیجیز، کلر، فانٹ اور سائز وغیرہ کی اسکیم بدلنے کی سہولت کے ساتھ کسٹم سی ایس ایس شامل کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔ یعنی اب اردو کے لئے ڈائریکشن، فانٹ، سائز، وغیرہ کی کسٹمائزیشن چٹکیوں کا کام ہوگا۔
فیچرز کا جائزہ لینے کے لئے بلاگر ڈرافٹ سائٹ پر جائیں۔ اپنے بلاگر اکاؤنت سے لاگن کریں اور منتخب شدہ بلاگ کے ڈیش بورڈ میں Layout ٹیب پر جائیں۔ لے آؤٹ ٹیب کے تحت "Template Designer" کو منتخب کریں اور تجربے کریں۔
گوکہ ابھی اس میں کسٹم جاوا اسکرپٹ شامل کرنے کا آپشن نہیں ملا لیکن مجھے لگتا ہے کہ کسٹم سی ایس ایس والے خانے کو ہیک کر کے یہ کام بھی کیا جا سکتا ہے جس کے بعد اردو ایڈیٹر کو پلگ کرنے کی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔ خیر میں فرصت سے ان امکانات کا جائزہ لوں گا ان شاء اللہ۔
گوگل آفیشیل بلاگ پر اعلان
بلاگر ان ڈرافٹ