سعود بھائی خوشی آپا کی مشکل کا کوئی حل تلاش کر دیں۔
بہتر تلاش کا جو آپشن ھے وہ میرے پاس پچھلے کئی ہفتوں سے کام نہیں کر رہا ، اس کی کیا وجہ ھے؟ اور ساتھ سپیڈ بھی سلو ہو گئی ھے ، برائے مہربانی جواب سے نوازیں مگر کورے جواب سے نہیں
دو ماہ سے یہ سائٹ درست طور پر نظر نہیں آرہی۔ ۔ ۔ سکرین پر داہنا حصہ پورا نظر نہیں آتا جبکہ بائیں جانب کا بلینک حصہ سکرین پر کافی جگہ گھیر لیتا ہے۔ ۔ چنانچہ میرا پورا نام یا تصویر اور دوسرے داہنی جانب والے فیچرز نظر نہیں آتے۔ ۔ اسکی شکایت کیلئے اگر پیغام بھیجنا چاہا تو نئی پوسٹ بھی نہیں ہورہی کافی عرصے سے۔ ۔ اسلئے اس دھاگے میں دخل در معقولات کی ہے۔ ۔ ہے کوئی اسکا حل؟
میں اس سے پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ اپگریڈ کے دوران سرچ انڈیکس مکمل جنریٹ نہیں ہو سکا تھا اور پراسیس بیچ میں ہی منقطع ہو گیا تھا۔ تلاش کے نتائج میں اسی روز سے مسائل ہیں جو ہمیں بھی لاحق ہیں۔ میں نے ایک بار انڈیکس دوبارہ جنریٹ کرنے کے لئے توجہ بھی دلائی تھی لیکن اتفاقاً وہ بات کہیں دب گئی۔ اسی طرح بائیں جانب والے بلینک اسپیس کا مسئلہ ہے جو مجھے ڈیفالٹ جمیل نوری نستعلیق میں نظر آتا ہے۔ اور بلا سبب ایک افقی اسکرول بار بنا دیتا ہے۔ لیکن مجھے اس کی وجہ سے کوئی دشواری اس لئے پیش نہیں آتی کیوں کہ میرے براؤزر میں اسکرول بار از خود دائیں جانب کا حصہ دکھاتا ہے اور سادہ حصہ چھپا رہتا ہے۔ میرا تجزیہ ہے کہ یہ اضافی اسکرول بار ورچؤل کی بورڈ کے منفی مارجن کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ کسی دن فرصت ہوئی تو اسے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔
آپ شاید بہتر کی بجائے بدتر تلاش کا آپشن استعمال کر رہی ہیں۔
میں خود استعمال کرکے دیکھتا ہوں کہ کیا مسئلہ ہے۔
ابن سعید کی یہ بات واقعی میری نظر سے نہیں گزری تھی۔ دراصل سرچ انڈکس جنریٹ کرنے کا عمل سرور پر کافی لوڈ ڈالتا ہے اور میرے خیال میں اس کے لیے فورم کو کچھ دیر ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ میں اس کے بارے میں ابن سعید اور زیک کے ساتھ کچھ صلاح مشورہ کرتا ہوں۔
شکریہ بہت بہت۔ اب سرچنگ درست کام کر رہی ہے!کل رات سرچ انڈیکس پھر سے بلڈ کر دیا گیا ہے۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے میں دو تہائی انڈیکس بلڈ ہو سکا تھا جبکہ انتہائی سسٹم ریسورسیز فراہم کیے گئے تھے۔ اس کے بعد زکریا بھائی سو گئے اور ایک محفوظ اندازہ لگا کر میں نے رات دو بجے کے بعد ریسورسیز کو نارمل کر دیا تھا۔ اب صحیح صورت حال زکریا بھائی ہی بتا سکیں گے۔
آپ کی یہی ایک اچھی عادت ھے ، جو آپ مان لیتے ھیں ، بہت شکریہ توجہ سینے کاابن سعید کی یہ بات واقعی میری نظر سے نہیں گزری تھی۔ دراصل سرچ انڈکس جنریٹ کرنے کا عمل سرور پر کافی لوڈ ڈالتا ہے اور میرے خیال میں اس کے لیے فورم کو کچھ دیر ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ میں اس کے بارے میں ابن سعید اور زیک کے ساتھ کچھ صلاح مشورہ کرتا ہوں۔
شکریہ عارف جی اطلاع دینے کاشکریہ بہت بہت۔ اب سرچنگ درست کام کر رہی ہے!
ارے واہ، سعود میاں نے تو کام بھی دکھا دیا۔۔ جزاک اللہ خیر۔
ارے واہ، سعود میاں نے تو کام بھی دکھا دیا۔۔ جزاک اللہ خیر۔
کل رات سرچ انڈیکس پھر سے بلڈ کر دیا گیا ہے۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے میں دو تہائی انڈیکس بلڈ ہو سکا تھا جبکہ انتہائی سسٹم ریسورسیز فراہم کیے گئے تھے۔ اس کے بعد زکریا بھائی سو گئے اور ایک محفوظ اندازہ لگا کر میں نے رات دو بجے کے بعد ریسورسیز کو نارمل کر دیا تھا۔ اب صحیح صورت حال زکریا بھائی ہی بتا سکیں گے۔
مجھے اس فورم کی ایک اچھی بات یہ بھی لگتی ھے کہ یہاں کی انتظامیہ نہ صرف منظم ھے بلکہ فعال بھی ھے