عبدالرشید چغتائی برمنگھم
محفلین
السلام علیکم ...یاسر شاہ صاحب! آپ کا بے حد شکریہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر میری لکھی ہوئی نعت پر میری "اصلاحی راہنمائی" فرمائی ہے. عروض سے بہت دلچسپی رکھتا ہوں ... اس نعت کے قوافی کے حرف روی کے بارے میں کچھ اشکال تھا جسے آپ نے دور کر دیا. کچھ شعراء احباب کی نظر سے بھی یہ نعت گزری ہے. سوائے ایک کے کسی نے بھی حرف روی کے اختلاف پر اپنی رائے نہیں دی بہر حال آپ کا بے حد شکریہ.
اسی طرح ایک پرانی غزل میں . بانٹنے، جاننے، جاگتے،مانگنے، باندھنے،( چپ) سادھنے .. وغیرہ کے
قافیے استعمال کیے تھے . اس کے بارے میں بھی آپ کی شاید وہی رائے ہو گی جو نعت کے قافیوں کے
بارے میں ہے...براہِ مہربانی ضرور آگاہ فرمائیں.
شکریہ