بہت پیارے دوست "دانیال طریر" کی کتاب "آدھی آتما" سے کچھ محفل کے لئے

ش زاد

محفلین
پہلے سفر کے واسطے صحرا دیا مُجھے
پھر خود سراب بن گیا دھوکہ دیا مُجھے

کس باڑ میں لپیٹ دیا میری روح کو
کوشش نے بھی چھڑانے کی زخما دیا مُجھے

میں چاند بن کے سوچتا رہتا ہوں ساری رات
کالے گگن پہ کس لئے لٹکا دیا مُجھے

میں نے اُٹھا کے طاق سے دے مارا خاک پر
آنکھیں دکھا رہا تھا یہ جلتا دیا مُجھے

میں بہہ رہا تھا بہتی ہواؤں کے ساتھ ساتھ
پھر حبس کر دیا مُجھے ٹھہرا دیا مُجھے

لگتی ہے جسم پر منوں مٹی پڑی ہوئی
شائید طریر لوگوں نے دفنا دیا مُجھے

دانیال طریر (کوئٹہ(
 

مغزل

محفلین
پہلے سفر کے واسطے صحرا دیا مُجھے
پھر خود سراب بن گیا دھوکہ دیا مُجھے

میں نے اُٹھا کے طاق سے دے مارا خاک پر
آنکھیں دکھا رہا تھا یہ جلتا دیا مُجھے

لگتی ہے جسم پر منوں مٹی پڑی ہوئی
شائید طریر لوگوں نے دفنا دیا مُجھے

دانیال طریر (کوئٹہ(

واا ہ وااہ بہت خوب جناب کیا کہنے ۔ شکریہ پیش کرنے کو شین زاد صاحب
 

زینب

محفلین
پہلے سفر کے واسطے صحرا دیا مُجھے
پھر خود سراب بن گیا دھوکہ دیا مُجھے
میں چاند بن کے سوچتا رہتا ہوں ساری رات
کالے گگن پہ کس لئے لٹکا دیا مُجھے


لگتی ہے جسم پر منوں مٹی پڑی ہوئی
شائید طریر لوگوں نے دفنا دیا مُجھے

شاندار بہت اچھی شیئرنگ ہے ۔۔۔۔۔
 

زین

لائبریرین
شعراء سے زیادہ جان پہچان تو نہیں لیکن ایک دو مشاعروں میں شرکت کی ہے ۔ دانیال صاحب کا نام بھی نہیں سنا ۔ ان کا تعارف تو کرائیےے۔
شکریہ
 

مغزل

محفلین
ہاں بھئی شین دانیال کو یہاں متعارف بھی کرواؤ اور اسے یہاں لاؤ بھی ۔ اس نا نمبر مجھے ایس ایم ایس کردو۔ ہوسکے تو
 

ش زاد

محفلین
کشش ہر ایک کو ہر ایک کو طلسم دیا
جہاں کو اسم تو آب و ہوا کو جسم دیا

تو کیا اسے بھی اندھیرے سے خوف آتا تھا
مُہیب شب نے سحر کی دعا کو جسم دیا

عجیب لمحے تھے جب میں سمے سے باہر تھا
خموشی ایسی تھی جس نے صدا کو جسم دیا

مُجھے تو یوں لگا جیسے کہ ہو بہو تو ہے
تصورات نے جب بھی حیا کو جسم دیا

نجانے پیشِ نظر کون سی تمنا تھی
دعا کو پر دیے میں نے خلا کو جسم دیا

جب اس کو توڑ دیا خود بھی ٹوٹ ٹوٹ گیا
شکستگی کے لیے کیوں انا کو جسم دیا

نفس کو جیسے ہوا اور ہوا کو جیسے نفس
دیئے کو جسم ضیا تو ضیا کو جسم دیا

طریر ذہن نے کی بارہا نفی لیکن
مرے خیال نے اکثر خدا کو جسم دیا

دانیال طریر
 

ش زاد

محفلین
میرے دوست مُنیر فیاض ہیں وہ دانیال بھائی کے بھی دوست ہیں ان سے کہا ہے وہ ہی کروائیں گے تعارف
 

منیرفیاض

محفلین
"آدھی آتما" کا "پورا شاعر"

دانیال طریر میرا ہمزاد ہے۔ جو باتیں میں کہنا چاہتا ہوں وہ کہہ جاتاہے- سچ پوچھءے تواس کی شاعری ان تمام حساس افراد کےجذبات کی ترجمان ہے جوجبرکےپیدوارمعاشرےمیںانسانیت کے کرب کا احساس اور ادراک کرتے ہوءے اس کا شعری شاءستگی سے اظہار کرتی ہے۔اس راہ میں اس کا ازخود وضع کردہ استعاراتی نظام اس کا معاون ہے جو اسے دوسرے معاصر شعرا سے الگ کرتا ہے۔ ہماری دعا ءیں اس کے ساتھ ہیں۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ منیر فیاض صاحب ، محفل میں خوش آمدید ، آپ تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف پیش کریں گو کہ غائبانہ تعارف حاصل ہے امید ہے آپ سے ہمکلامی کا شرف حاصل رہے گا۔
والسلام
م۔م۔مغل
 

منیرفیاض

محفلین
شکریہ

شعر و نقد سے علاقہ ہے اور اب یہ پردہءسخن بھی ہے اور براءے نام سا فن بھی ٹھہرا۔ حلقہءاربابِ ذوق راولپنڈی سے تعلق ہے اور دو سال اس کے سیکرٹری کی حیثیت سے فراءض سرانجام دے چکا ہوں۔ اسلام آباد میں انگریزی کی تدریس سے وابستہ ہوں اور راولپنڈی میں مقیم ہوں-
 
Top