Imran Niazi
محفلین
اسلام و علیکم
بہت چمکا اندھیرے کا مکیں ہونے سے پہلے تک
وہ بہرِ مسکراہٹ تھا حزیںہونے سے پہلے تک
دعائیں ساتھ تھیں میرے ، وفائیں ساتھ تھیں میرے
مگر جاناں تمہاراہم نشیں ہونے سے پہلے تک
مناظر دل ربا لگتے تھے مجھکو ساری دنیا کے
حریمِ یار کا اِک پل مکیںہونے سے پہلے تک
سماتا ہی گیا یارو نظر سے دل میںمیرے وہ
کہیںپر بھی نہ تھا وہ ہر کہیں ہونے سے پہلے تک
مجھے وہ چھوڑ جائیگا رہِ تاریک میں تنہا
گماں تک بھی نہ تھا مجھ کو یقیںہونے سے پہلے تک
میںاپنے آپ کو دھوکے میںرکھ کے پیار کرتا تھا
تمہاری چپ کو ہاں سمجھا نہیں ہونے سے پہلے تک
ہَوا عمران آخر لگ گئی اُس کو بھی دنیا کی
وہ میرا صرف میرا تھا ذہیںہونے سے پہلے تک