بہت کٹھن ہے۔۔۔۔ (فرحت عباس شاہ)۔۔

عباد اللہ

محفلین
نور سعدیہ شیخ
اور تو کوئی استاد آن لائن نہیں ایسے ہیں
آپ ہی میرے اشکالات دور فرما سکتی ہیں

ا۔۔
کیا اور کو یک حرفی وزن پر باندھنا درست ہے؟
رستی نگاہیں کیا ہوئی ہیں کہاں کی زبان ہے ؟ کون بولتا ہے ایسے؟
دوسری بات بلندی پہ چڑھ کر رستی ہوئی نگاہوں سے "واپسی کے نشان ڈھونڈنا" یہ تو تمام عبارت ہی بے ربط ہے
واپسی کے نشان کیا ہوتے ہیں؟
اسے ڈھونڈنے کے لئے بلندی پر چڑھنا ضروری ھے؟ کیوں؟
 
بہت اچھے وقت میں یاد کیا، عباد۔
کیا اور کو یک حرفی وزن پر باندھنا درست ہے؟
نہیں۔ مگر شاعر نے شاید افاعیل میں فع کا اضافہ کر لیا ہے۔ فیضؔ کے بعد سے اس قسم کی حماقتوں پر پرسش کرنی حماقت گنی جاتی ہے۔
رستی نگاہیں کیا ہوئی ہیں راحیل فاروق سر کے الفاظ میں کہاں کی زبان ہے ؟ کون بولتا ہے ایسے؟
دوسری بات بلندی پہ چڑھ کر رستی ہوئی نگاہوں سے "واپسی کے نشان ڈھونڈنا" یہ تو تمام عبارت ہی بے ربط ہے
واپسی کے نشان کیا ہوتے ہیں؟
اسے ڈھونڈنے کے لئے بلندی پر چڑھنا ضروری ھے؟ کیوں؟
صاف صاف کہو۔ تم یہی چاہتے ہو نا کہ لاریب مرزا ہم پر بھی لفظی، معنوی، ادبی، ثقافتی تشدد فرمائیں، ممکن ہو تو ہماری بوٹی بوٹی کر کے فرحت عباس شاہ کو کھلائیں اور آئندہ پسندیدہ کلام کے زمرے میں جہادِ افغانستان کی خونچکاں تصویریں پوسٹ کیا کریں؟
اور آپ کو نظم سے متعلق کسی بھی قسم کی بحث کرنی ہے تو اساتذہ کو مخاطب کر کے بصد شوق کریں۔
جی مخاطب کیا تو سے راحیل فاروق سر کو دیکھئے کب نظر پڑتی ہے ان کی
پیارے بھائی، میں استاد نہیں۔ تم نے مجھے مروانے کی ٹھان لی ہے تو الگ بات ہے۔
ایک آخری بات جو اصل میں پہلی بات ہونی چاہیے تھی۔ مجھے تمھارے تحمل اور بردباری نے بہت متاثر کیا ہے۔ یا تو تمھارا نسب اعلیٰ ہے یا کوئی عظیم شخص تمھارا مربی رہا ہے یا پھر خاکم بدہن تمھارا پِتّا غائب ہے!
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
بہت اچھے وقت میں یاد کیا، عباد۔

نہیں۔ مگر شاعر نے شاید افاعیل میں فع کا اضافہ کر لیا ہے۔ فیضؔ کے بعد سے اس قسم کی حماقتوں پر پرسش کرنی حماقت گنی جاتی ہے۔

صاف صاف کہو۔ تم یہی چاہتے ہو نا کہ لاریب مرزا ہم پر بھی لفظی، معنوی، ادبی، ثقافتی تشدد فرمائیں، ممکن ہو تو ہماری بوٹی بوٹی کر کے فرحت عباس شاہ کو کھلائیں اور آئندہ پسندیدہ کلام کے زمرے میں جہادِ افغانستان کی خونچکاں تصویریں پوسٹ کیا کریں؟

پیارے بھائی، میں استاد نہیں۔ تم نے مجھے مروانے کی ٹھان لی ہے تو الگ بات ہے۔
ایک آخری بات جو اصل میں پہلی بات ہونی چاہیے تھی۔ مجھے تمھاری تحمل اور بردباری نے بہت متاثر کیا ہے۔ یا تو تمھارا نسب اعلیٰ ہے یا کوئی عظیم شخص تمھارا مربی رہا ہے یا پھر خاکم بدہن تمھارا پِتّا غائب ہے!
نور سعدیہ شیخ
اور تو کوئی استاد آن لائن نہیں ایسے ہیں
آپ ہی میرے اشکالات دور فرما سکتی ہیں

جواب تو راحیل سر نے آپ کو دے دیا ہے ۔ بلاشک وہ ہی بتاسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔میں تو سیکھتی ہوں
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت اچھے وقت میں یاد کیا، عباد۔

نہیں۔ مگر شاعر نے شاید افاعیل میں فع کا اضافہ کر لیا ہے۔ فیضؔ کے بعد سے اس قسم کی حماقتوں پر پرسش کرنی حماقت گنی جاتی ہے۔

صاف صاف کہو۔ تم یہی چاہتے ہو نا کہ لاریب مرزا ہم پر بھی لفظی، معنوی، ادبی، ثقافتی تشدد فرمائیں، ممکن ہو تو ہماری بوٹی بوٹی کر کے فرحت عباس شاہ کو کھلائیں اور آئندہ پسندیدہ کلام کے زمرے میں جہادِ افغانستان کی خونچکاں تصویریں پوسٹ کیا کریں؟

پیارے بھائی، میں استاد نہیں۔ تم نے مجھے مروانے کی ٹھان لی ہے تو الگ بات ہے۔
ایک آخری بات جو اصل میں پہلی بات ہونی چاہیے تھی۔ مجھے تمھاری تحمل اور بردباری نے بہت متاثر کیا ہے۔ یا تو تمھارا نسب اعلیٰ ہے یا کوئی عظیم شخص تمھارا مربی رہا ہے یا پھر خاکم بدہن تمھارا پِتّا غائب ہے!
ریٹنگ:: زبردست متفق پسندیدہ پرمزاح
:)
 
عباد اللہ

محفلین
صاف صاف کہو۔ تم یہی چاہتے ہو نا کہ لاریب مرزا ہم پر بھی لفظی، معنوی، ادبی، ثقافتی تشدد فرمائیں، ممکن ہو تو ہماری بوٹی بوٹی کر کے فرحت عباس شاہ کو کھلائیں اور آئندہ پسندیدہ کلام کے زمرے میں جہادِ افغانستان کی خونچکاں تصویریں پوسٹ کیا کریں؟
پھر تو ہم سیکھ چکے سر ۔مستقبل میں پسندیدہ کلام کی زمرے کی جو گت بننے والی ہے اس کی آ پ کو کیا فکر ؟ اول تو خدا وہ وقت نہ لائے اگر بالفرض محال آ بھی گیا تو کوئی "ہم ایسا" ۔۔۔۔ ;)

پیارے بھائی، میں استاد نہیں۔ تم نے مجھے مروانے کی ٹھان لی ہے تو الگ بات ہے۔

محفل میں اگر کسی کی نظم و نثر نے مجھے متاثر کیا ہے تو وہ آپ ہی ہیں:thumbsup: ہر تان ہے دیپک کے تو کیا ہی کہنے اس پر مستزاد یہ کہ فنِ قرات میں آپ ضیا محی الدین کے کان کترتے نظر آتے ہیں ، ایسے میں استاد نہ کہیں تو کیا کہیں
جان کی امان پاؤں تو ایک معاملے کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتاہوں اور وہ یہ کہ کلام میں جا و بے جا تجاہل شعاری عیب ہے :notlistening:
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
علی زریون اور فرحت عباس شاہ کے بعد لاریب مرزا صاحبہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اب وصی شاہ کے کلام سے انتخاب پوسٹ کریں۔ وہ کیوں پیچهے رہے :cool2:
نوشی گیلانی کا کیا قصور ہے. :battingeyelashes:
کتنے سب تیز ہیں۔ :cautious: آپ دونوں احباب ہمارے کندھے پر بندوق رکھ کر کیوں چلانا چاہ رہے ہیں؟؟ اتنے ہی آپ کو یہ شعراء پسند ہیں تو خود ہمت کریں۔
:D
 
بجا فرمایا۔
فہرست میں اگلا نام ان کا رکھ لیجیے۔ ہمارے شاعری پڑهنے کے زمانے میں کسی نے یہ راز بتایا تها کہ کوئی مرد شاعر نوشی جی کو شاعری کر کے دیتا تها جو ان کے نام سے چهپتی تھی. واللہ عالم بالصواب
کتنے سب تیز ہیں۔ :cautious: آپ دونوں احباب ہمارے کندھے پر بندوق رکھ کر کیوں چلانا چاہ رہے ہیں؟؟ اتنے ہی آپ کو یہ شعراء پسند ہیں تو خود ہمت کریں۔
:D

تیزی کونسی۔۔۔ ہیں بهلا۔
وہ تو پہلے دو کمرشل شعرا کا انتخاب آپ نے کیا تو تیسرے کے بارے میں بهی آپ سے التماس رہی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
تیزی کونسی۔۔۔ ہیں بهلا۔
وہ تو پہلے دو کمرشل شعرا کا انتخاب آپ نے کیا تو تیسرے کے بارے میں بهی آپ سے التماس رہی۔
اب ہم احباب کی پسند و نا پسند پہ تو نہیں رہیں گے۔ ہمیں جو کلام پسند آئے کا ہم تو اس کا اشتراک کریں گے۔ مشورے کے لیے شکریہ

اجی آپ سمجھ نہیں پا رہیں۔۔۔ ہم یہ کہہ رہے کہ اگلا انتخاب وصی شاہ سے کیجیے گا تاکہ انهیں بهی حصہ بقدر جثہ مل سکے۔ امید ہے کہ ان کی تهوک کے بهاو چھپی شاعری میں سے کچھ تو آپ کو قابل ستائش و قابل محفل لگے گا۔
خیر۔۔۔ آپ سے گزارش ہی تهی، موڑ لیتے ہیں :(:confused::cool:
 
ہم سب سمجھ رہے ہیں۔ :sneaky:
اور وصی شاہ کی آدھی سے زیادہ شاعری تو اخلاق سے گری ہوئی ہے۔ ذاتی طور پر ان کی شاعری ہمیں پسند نہیں ہے۔
 
ہم سب سمجھ رہے ہیں۔ :sneaky:
قسمے:cool2:
اور وصی شاہ کی آدھی سے زیادہ شاعری تو اخلاق سے گری ہوئی ہے۔ ذاتی طور پر ان کی شاعری ہمیں پسند نہیں ہے۔
کاش میں تیرے حسین ہاتھ کا کنگن ہوتا ۔۔۔۔
یہ بھی نہیں پسند ؟
 
عباد اللہ

محفلین
رستی نگاہیں کیا ہوئی ہیں راحیل فاروق سر کے الفاظ میں کہاں کی زبان ہے ؟ کون بولتا ہے ایسے؟
دوسری بات بلندی پہ چڑھ کر رستی ہوئی نگاہوں سے "واپسی کے نشان ڈھونڈنا" یہ تو تمام عبارت ہی بے ربط ہے
واپسی کے نشان کیا ہوتے ہیں؟
اسے ڈھونڈنے کے لئے بلندی پر چڑھنا ضروری ھے؟ کیوں؟

جواب تو راحیل سر نے آپ کو دے دیا ہے ۔ بلاشک وہ ہی بتاسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔میں تو سیکھتی ہوں
کہاں جواب دیا ہے؟؟
مجھے کیوں نظر نہیں آیا ؟؟
وہ صاف دامن بچا گئے ہیں
اب آپ ہی کچھ فرمائیں
سر آپ ہی کچھ سمجھا دیں
 
سر آپ ہی کچھ سمجھا دیں
رستی نگاہیں
الیکٹرک ویلڈنگ کو ننگی آنکھوں سے کچھ دیر دیکھتے رہیں تو نگاہیں رسنے لگ جاتی ہیں یا پھر آشوب چشم وغیرہ

واپسی کے نشان ڈھونڈنا
مطلب ہے کہ بندہ کند ذہن ہے۔ کسی راستے پر جاتے ہوئے اسے یاد نہیں رکھ سکتا اور راستے میں نشانیاں چھوڑتا جاتا ہے۔ اب کیونکہ ویلڈنگ کی وجہ سے یا آشوب چشم کی وجہ سے نگاہیں رس رہیں ہیں تو اسے کچھ دکھائی نہیں دے رہا:bighug:

ہور کج ساڈے لائق:boxing:
 
ہو کج ساڈے لائق:boxing:
لٹل مرچو والا سبق اس کی عمدہ مثال ہے۔
 
Top