بہت ہی افسوسناک خبر

جٹ صاحب

محفلین
نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے نے ٹائم اسکوائر میں سٹاک ایکسچینج کی بڑی سکرین پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اپیل کے بجائے اپنی پبلسٹی کی ہے۔

بدھ کی شام نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے صدر کی جانب سے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا ۔

مزید پڑھنے کے لیئے یہاں تشریف لائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جٹ صاحب یہ خبر تو کل سے ٹی وی پر بار بار آ رہی ہے۔

آپ نے جو خبر دی ہے۔ اس کا ربط بھی تو دینا تھا کہ کہاں سے لی ہے۔

خیال رہے بی بی سی والے کاپی رائیٹ کے معاملے میں بہت سخت رویہ رکھتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
محفل میں پہلے بھی کئی دفعہ یہ بات ہو چکی ہے کہ اس طرح کی خبر کاپی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ محض چند الفاظ یا سطور پر مشتمل اقتباس شامل کر کے اصل ماخذ کا ربط دے دیا جائے۔ مثلاً

'امداد کا وقت پبلسٹی میں خرچ'
حسن مجتیٰ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیویارک
100827095557_pak_newyork_publicity.jpg

نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے نے ٹائم اسکوائر میں سٹاک ایکسچینج کی بڑی سکرین پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اپیل کے بجائے اپنی پبلسٹی کی ہے۔

بدھ کی شام نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے صدر کی جانب سے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔

تاہم پاکستان نے اس وقت کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں کی تصاویر اور متاثرین کی امداد پر مشتمل ویڈیو اپیل کے بجائے پاکستان کے قونصل جنرل بابر ہاشمی اور کمرشل اتاشی عامر حسین نے پاکستانی پرچم کے پس منظر میں اپنی تصاویر پر مشتمل وڈیو دکھائیں۔

مزید پڑھنے کے لیے خبر کے ماخذ پر تشریف لے جائیں۔
 
Top