بہت ہی یاد آتی ہو

کاشفی

محفلین
بہت ہی یاد آتی ہو
بہت ہی یاد آتی ہو
ذرا ملنے چلی آؤ
مجھے کچھ تم سے کہنا ہے
زیادہ وقت نہیں لوں گا

ذرا سی بات کرنی ہے
نہ دُکھ اپنے سنانے ہیں
نہ کوئی فریاد کرنی ہے
نہ یہ معلوم کرنا ہے کہ
اب حالات کیسے ہیں؟
تمہارے ہمسفر تھے جو
تمہارے ساتھ کیسے ہیں؟
نہ یہ معلوم کرنا ہے
تیرے دن رات کیسے ہیں؟
مجھے بس اتنا کہنا ہے
مجھے بس اتنا پوچھنا ہے
"تمہاری طرف لائٹ ہے کیا؟
ہماری طرف تو نہیں ہے"
 
Top