بہ عنوانِ درد

نور وجدان

لائبریرین
درد سے ہلالِ نو کی تخلیق
حسن سے گل رو کی تخلیق

صاحبو! دل تھام کے رکھو. تھام کے دل دھک دھک کی صدا میں یارِ من کی پُکار سُنو! حسرت ہے یارِ من کی سنی نَہیں. خلوت جلوت میں یار من نے سنایا اک قصہ. اک درویش روٹی کھا کے اللہ اللہ کی ضرب لگاتا ۔۔۔ اللہ اللہ جاری ہوا کھانے سے ۔۔۔ درویش نے پوچھا ۔۔۔ مرے پیٹ میں پُکار کیسی
اس نے کہا
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
درویش نے کہا: تجھے خدا نے محفوظ رکھا تو آہ و بکا کیسی؟

جوابا وہ گویا ہوئی ۔۔۔ وادی ء من کے سیپ جب خیال میں ڈھلیں تو آنکھ حیرت زدہ، دل پگھل جائے. اگر میں محفوظ رہی تو تری معرفت مجھے جلا دے گی ... تب و تاب کو سہنے کا حوصلہ تو پہاڑ میں نہیں ... اسکے بعد درویش نے روٹی کو خود سے الگ کرلیا اور یکسو ہو کے متوجہ ہوگیا ...توجہ کے بعد نہ خرد رہی نہ جنون رہا ۔۔۔ نہ فراق کا نوحہ ۔۔۔۔۔ نہ وصال کا قصیدہ ..اک موسم چھا گیا
الحی القیوم
لا تاخذہ سنتہ ولا نوم
بس مرگیا ۔۔۔ وہ مرا نہیں تھا

دردِ زہ کے بعد تخلیق ۔۔۔ یہ میرے حرفِ نو ۔۔۔ جن کے خمیر میں تری چاہت کے رنگ
مرے کوزہ گر!
تو کَہاں ہے؟
میں نے ویسے زمین کو درد دیا، جیسا پاؤں سے بہتا لَہو عیاں ہے
دردِ زہ!
تخلیق!
اک منجمد پانی سے نئی روشنی
اک برق سے نئے اشجار
اشجار سے برقِ نو
درد زہ!
پتھر صم عم بکم
درد زہ!
وجلت قلوبھم کی مثالیں کھالیں نرم
دردِ زہ!
شر البریہ سے شیطان ۔۔
خیر البریہ سے انسان ۔۔۔
درد کے چہرے میں رحمان
تخلیق کا رنگ صبغتہ اللہ
سنو چارہ گر
اک بار ملو
حرف سے بات کرو
لفظوں کی سازش پکڑو
سانس کی مالا میں روشنی ہے
حریص ہو جاؤ ایسی مثال
رحمت کے لیے حریص
کرم کے لیے، فضل کے لیے

درد زہ!
زمین ہلا دی گئی
نکل رہا زمین سے شر و خیر کا تناسب ...نکل رہا ہے،نکل رہا ہے ...

ستارے سے ملو!
روشنی ہو گی
آبشار کے طریق بہے گا وہ لافانی چشمہ ..جس میں پربت والجبال اوتاد سے والجبال نسفت کی مثال ہوں گے
تری کیا مثال ہوگی!
ماں صنف سے بے نیاز رہی ۔۔۔۔
ماں بے نیاز یے ۔۔۔
ماں لا محیط یے
تخلیق سے نیلگوں مادہ وجود!
اے عینِ ظہور بتا!
درد کتنا سہا؟
بتا ترے آنگن کے سیپ کس کو ملیں
ملن واجب ...ملن واجب ...ملن واجب

.لاشریک لہ ۔۔ خود کی نفی ... جہل کی نفی ...علم میں اضافہ ہوگا ۔۔ تسلیم کا اثبات
 
سیما علی

لائبریرین
سوال ان کا، جواب ان کا، سکوت ان کا، خطاب ان کا!
ہم ان کی انجمن میں سر نہ کرتے خم تو کیا کرتے!!!!!؟؟؟؟
Literally just speechless نوری سچ الفاظ نہیں روز سوچتی آج ضرور آپ کے کچھ سوال ہمارے ذمے Pending file میں محفؤظ ہیں ۔آج ضرور جواب لکھوں گی ۔پر کچھ ایسی بے مثال تخلیق آپ لے آتی ہیں کہ ہم اپنے ناقص علم کے مطابق لکھنے بیٹھ جاتے ہیں۔ اور سوچ میں گم ہوجاتے ہیں ۔نوری روز ایک نیا دریچہ کھول دیتیں ہیں۔
اور ہم اُسکو پڑھنے میں گم۔۔۔۔۔۔
بہت سارا پیار اللّہ اپنی امان میں رکھے آمین:in-love::in-love:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کہاں سے ایسی ایسی تشبیع ڈھونڈ لاتی ہیں۔ واقعی یہ خداداد صلاحیت ہے۔ اللہ کرئے زور قلم اور زیادہ۔
 
ابھی لفظ تھے ترے جنہوں نے دے دی تحریک پانی میں گویا غزال نے نغمہ چھیڑ دیا ہے. سوال جواب تو عمر کی لاگ ہیں اور ہم کے ٹھہرے لمحے میں مقید! کیسے آہنی قفس سے رہائی ہو اور صدیوں پر محیط دائرہ وسعت میں آجائے.

یہ مثال تخلیق ہے اور بے مثال آنکھ ہے آپکی، جس نے اس پر "بے " کی مہر ثبت کردی گویا میں کچھ نہیں فقط آپ کا ہونا ہی ثابت ہے اس تحریر سے!

پیار وہی دیا کرتے ہیں جن کا دل وسیع ہوتا ہے .گو کہ تنگی ء ظرف پر من اپنا نالاں ہے مگر دست دعا اٹھانے والے دل کو نوازے خدا اسطرح کہ حدِ مکان کی وسعت نہ رہے
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ کہاں سے ایسی ایسی تشبیع ڈھونڈ لاتی ہیں۔ واقعی یہ خداداد صلاحیت ہے۔ اللہ کرئے زور قلم اور زیادہ۔
تشبیحات تو من کے سیپ لاتے ہیں اور لکھ کے میں خود سوچتی رہی لکھا کیا! حیران بھی رہی. ابھی تک خود اسی تحریر کے سحر میں ہوں! آپ نے حوصلہ افزائی کی تو ہمت بھی کردی کچھ نہ کچھ شریک کرنے کی وگرنہ کہاں میں کہاں اور کہاں کچھ لائق قراءت میرا لکھا! آپ نے پڑھ کے معتبر کردیا تحریر کو، سو شکریہ آپکا!
 
شمشاد

لائبریرین
ایک بات تو بتائیں اور وہ یہ کہ عام روزمرہ کی زندگی میں بھی اہل خانہ یا ملنے جلنے والوں سے بھی اسی لب و لہجے میں گفتگو کرتی ہیں کیا؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
ایک بات تو بتائیں اور وہ یہ کہ عام روزمرہ کی زندگی میں بھی اہل خانہ یا ملنے جلنے والوں سے بھی اسی لب و لہجے میں گفتگو کرتی ہیں کیا؟
یہ نور کا خاص اندز ہے۔۔۔ خاص موضوعات کے لئیے۔۔۔۔ عام طور پر تو نور کا انداز بہت دوستانہ اور سادگی لئیے ہوئے ہے۔۔۔۔ نور سے پہلی بار جب بات ہوئی تو ایسے لگا ہی نہیں کہ پہلی بار کسی سے بات ہو رہی ہے۔۔۔ خاص موضوع کے علاوہ بھی نور کی طبیعت اور شخصیت بہت پیاری یے
:)
 
نور وجدان

لائبریرین
جواب تو پہلے دیا چکا ہے اور اس میں دیکھ لیجیے ساری میری خوبیاں ہیں:) یہ ماہی کی اپنی شخصیت ایسی ہے! سچ میں میں ان سے متاثر ہوئی جسطرح بطور ماں یہ بچوں کے معاملے میں حساس ہیں!

خیر، تجریدی تحاریر میں ایسا انداز ہوتا ہے!

ایک بات تو بتائیں اور وہ یہ کہ عام روزمرہ کی زندگی میں بھی اہل خانہ یا ملنے جلنے والوں سے بھی اسی لب و لہجے میں گفتگو کرتی ہیں کیا؟

یہ نور کا خاص اندز ہے۔۔۔ خاص موضوعات کے لئیے۔۔۔۔ عام طور پر تو نور کا انداز بہت دوستانہ اور سادگی لئیے ہوئے ہے۔۔۔۔ نور سے پہلی بار جب بات ہوئی تو ایسے لگا ہی نہیں کہ پہلی بار کسی سے بات ہو رہی ہے۔۔۔ خاص موضوع کے علاوہ بھی نور کی طبیعت اور شخصیت بہت پیاری یے
:)
 
سیما علی

لائبریرین
:sweat:

میرا بھی یہی خیال ہے ۔ان سے بات کر کے دل نہیں بھرتا دل چاہتاہے یہ بولتی رہیں اور ہم سنتے رہیں ۔بہت ہی پیارا دل ہے ان کا لگتا ہے برسوں سے جانتے ہیں ۔ایک ایک لفظ محبت سے بھرا شہد بھرا لہجہ ہے۔سلامت رہیں:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
سراسر محبت ہے آپکی:) درحقیقت آپ محبت بانٹنے والی ہیں
 
Top