بیاد جنید جمشید بھائیٌ

عزیزان من، آداب!

تین سال قبل جناب جنید جمشیدؒ بھائی کے فضائی حادثے کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحہِ ارتحال پر بے ساختہ کچھ اشعار کہے تھے۔ آج فیس بک نے ان کی برسی کے موقع پر یاد دلا کر پھر آبدیدہ کردیا، سوچا احباب کو بھی غم میں شریک کرلوں۔ اللہ پاک جنید بھائی کو کروٹ کروٹ جنت کی ہوائیں نصیب فرمائے۔ ان سے دو تین بار ملاقات کا شرف حاصل رہا، بلاشبہ میں نے ان سے بہتر انسان زندگی میں بہت ہی کم دیکھے ہیں جو دلوں پر راج کرنے کے باوجود عجز و انکساری اور شکرگزاری کے پیکر ہوں۔

دعاگو،
راحلؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترا عشقِ نبیﷺ میں ڈوب جانا یاد آتا ہے
مرے بھائی ترا نعتیں سنانا یاد آتا ہے

خدا کے راستے میں ہنس کے سہہ کر گالیاں پتھر
ترا بھولی ہوئی سنت جگانا یاد آتا ہے

وہ گزری معصیت کو یاد کر کر کے مرے بھائی
ترا خود رونا اور سب کو رلانا یاد آتا ہے

وہ سن کر مدح اپنی ایک دم خاموش ہو جانا
ترا خوفِ خدا سے تھرتھرانا یاد آتا ہے

ترا دنیا کو ٹھوکر مارنا اللہ کی خاطر
خدا کا پھر تجھے سلطاں بنانا یاد آتا ہے

انہیں کے واسطے ہاں جن کے نشتر دل میں چبھتے تھے
دعا میں تیرا ہاتھوں کو اٹھانا یاد آتا ہے

ترا اس دور میں جب سب خطاؤں پر اکڑتے ہوں
جبیں گھس کر وہ رونا گڑگڑانا یاد آتا ہے

نظر آئے کوئی جب دل شکستہ راہِ یزداں میں
تو رہ رہ کر ترا جذبہ توانا یاد آتا ہے

خدا کے واسطے مت جا مرے بھائی ابھی رک جا
اچانک کیوں تجھے سب کو رلانا یاد آتا ہے

چلو جاتے ہو تو جاؤ ہمیں معلوم ہے تم کو
رسول اللہﷺ کی خدمت میں جانا یاد آتا ہے

الٰہی تو بھی روزِ حشر اس کی لاج رکھ لینا
ہمیں اس کا سبھی کے کام آنا یاد آتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ترا دنیا کو ٹھوکر مارنا اللہ کی خاطر
خدا کا پھر تجھے سلطاں بنانا یاد آتا ہے

انہیں کے واسطے ہاں جن کے نشتر دل میں چبھتے تھے
دعا میں تیرا ہاتھوں کو اٹھانا یاد آتا ہے

ترا اس دور میں جب سب خطاؤں پر اکڑتے ہوں
جبیں گھس کر وہ رونا گڑگڑانا یاد آتا ہے

نظر آئے کوئی جب دل شکستہ راہِ یزداں میں
تو رہ رہ کر ترا جذبہ توانا یاد آتا ہے

خدا کے واسطے مت جا مرے بھائی ابھی رک جا
اچانک کیوں تجھے سب کو رلانا یاد آتا ہے
بہت اعلیٰ بھیا
آپ نے سچ آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گروا دیے ہمیشہ سے ہمیں جنید جمشید بہت پسند ہیں پھر اُنکا لوگوں کے کام آنا اور اللّہ کی راہ میں آپنے آپ کو یکسر بدل لینا ۔۔۔
پروردگار اپنی بارگاہ میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے آمین
بہت کم لوگ اس قدر عجز و انکساری کا پیکر ہوتے ہیں ہماری تو کبھی ملاقات نہیں ہوئی پر چھوٹے بھائی اور بیٹے دونوں اُن سے ملے تھے بے حد تعریف کرتے ہیں اور خاص طور پر اُنکے اخلاق کی بے انتہا تعریف کرتے ہیں۔۔۔
 
جی بالکل، ان کا اخلاق ہی تھا جو لوگوں کو ان کا گرویدہ کر لیتا تھا ۔۔۔ میری ایک دو بار ایئر پورٹ پر ان سے ملاقات ہوئی تھی ۔۔۔ فی زمانہ اس قدر عاجزی و انکساری کسی انسان میں خال خال ہی نظر آتی ہے۔
 
اور اللّہ کو اُنکی یہی ادا پسند آگئی اور ہردلعزیز بنا دیا اور آواز میں وہ تاثیر دے دی جو دل پر اثر انداز ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ماشاءاللہ، ماشاءاللہ
اللہ پاک جنید بھائی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، اور ہمیں بھولی ہوئی منزل کی یاد دہانی کرائے قبل اس کے کہ اعمال نامہ بند ہو جائے اور سوائے حسرت کے کچھ بھی ہمارے پلے نہ ہو۔ آمین
 
آمین الہی آمین
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ محمد احسن بھائی۔
آپ نے اتنے خوبصورت اشعار لکھ کر جنید بھائی کی یاد تازہ کردی۔
اللہ آپ کو اجرعظیم عطا کرے اور جنید بھائی کے درجات بلند فرمائے۔ان کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
 
یاسر شاہ

محفلین
خوب ماشاءاللہ آپ کے اس خراج عقیدت نے مرحوم کی یاد تازہ کر دی۔بڑے پیارے آدمی تھے۔جزاک اللہ خیر۔

بہت اعلیٰ بھیا
آپ نے سچ آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گروا دیے ہمیشہ سے ہمیں جنید جمشید بہت پسند ہیں پھر اُنکا لوگوں کے کام آنا اور اللّہ کی راہ میں آپنے آپ کو یکسر بدل لینا ۔۔۔
پروردگار اپنی بارگاہ میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے آمین
بہت کم لوگ اس قدر عجز و انکساری کا پیکر ہوتے ہیں ہماری تو کبھی ملاقات نہیں ہوئی پر چھوٹے بھائی اور بیٹے دونوں اُن سے ملے تھے بے حد تعریف کرتے ہیں اور خاص طور پر اُنکے اخلاق کی بے انتہا تعریف کرتے ہیں۔۔۔

جی بالکل، ان کا اخلاق ہی تھا جو لوگوں کو ان کا گرویدہ کر لیتا تھا ۔۔۔ میری ایک دو بار ایئر پورٹ پر ان سے ملاقات ہوئی تھی ۔۔۔ فی زمانہ اس قدر عاجزی و انکساری کسی انسان میں خال خال ہی نظر آتی ہے۔
متفق

آمین ۔
 
Top