بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی ویڈیو جاری

عثمان رضا

محفلین
مآخذ
لندن . . . برطانوی نشریاتی ادارے نے بیت اللہ محسود کی ایسی وڈیو ٹیپ ملنے کا دعوی کیا ہے جس میں انہیں مردہ حالت میں دکھایا گیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو موصول ہونے والا ایک منٹ انچاس سیکنڈ دورانیے کا ویڈیو کلپ موبائل فون سے بنایا گیا ہے۔جس میں بیت اللہ محسودمردہ حالت میں ہموار جگہ پر لیٹے نظر آرہے ہیں ،ان کے جسم کو سفید چادر سے ڈھانپا گیا ہے جس سے یہ پتہ نہیں چل رہا کہ حملے میں ان کے جسم کا کونسا حصہ زیادہ متاثر ہوا ہے، بیت اللہ محسود کا چہرہ صحیح سلامت ہے لیکن ناک اور چہرے کے دائیں حصے پر چند سیاہ اور سفید دھبے نظر آرہے ہیں ۔ بیت اللہ محسود کے پہلو میں ایک شخص بیٹھا ہوا ہے جس سے اطراف میں چند لوگوں کی موجودگی کا اندازہ ہوتا ہے ۔پسِ منظر میں ویڈیو بنانے والے کی آواز سنائی دیتی ہے کہ،خدا ان ظالموں کا خانہ خراب کرے جو بندوق سے نہیں نہ جانے کس چیز سے مار رہے ہیں۔طالبان کے مطابق پانچ اور چھ اگست کی درمیانی شب امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اپنی اہلیہ کے ہمراہ زخمی ہوئے تھے جس کے تین ہفتے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 

عثمان رضا

محفلین
بی بی سی اردو کو ایک ایسی ویڈیو ملی ہے جس میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تحریکِ طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کو مردہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔

بیت اللہ محسود اپنی اہلیہ کے ہمراہ پانچ اور چھ اگست کی درمیانی شب کو امریکی جاسوسی طیاروں کے ایک حملے کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔


ڈرون حملے میں بیت اللہ کی ہلاکت کچھ عرصہ ایک معمہ بنی رہی
بی بی سی کو موصول ہونے والا ایک منٹ انچاس سیکنڈ دورانیے کا ویڈیو کلپ موبائل فون سے بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں بیت اللہ محسود مردہ حالت میں ایک ہموار جگہ پر لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے جسم کو سفید چادر سے ڈھانپا گیا ہے جس سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ حملے میں ان کے جسم کا کونسا حصہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ان کا چہرہ بالکل صحیح سلامت ہے البتہ ناک اور چہرے کےدائیں حصے پر چند سیاہ اور سفید دھبے نظر آتے ہیں۔اس موقع پر ان کے پہلو میں ایک شخص نڈھال حالت میں اکڑوں بیٹھا دکھائی دیتا ہے جبکہ آس پاس گہری خاموشی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس موقع پر وہاں پر چند ہی لوگ موجود تھے۔

ان کا چہرہ بالکل صحیح سلامت ہے البتہ ناک اور چہرے کےدائیں حصے پر چند سیاہ اور سفید دھبے نظر آتے ہیں۔اس موقع پر ان کے پہلو میں ایک شخص نڈھال حالت میں اکڑوں بیٹھا دکھائی دیتا ہے جبکہ آس پاس گہری خاموشی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس موقع پر وہاں پر چند ہی لوگ موجود تھے۔
پسِ منظر میں بظاہر ویڈیو بنانے والے کی دو مرتبہ آواز سنائی دیتی ہے جو کہتا ہے کہ’ کوئی سربراہ ہوتا تو وہ انتظام کرلیتا‘۔ جبکہ دوسرے موقع پر ڈرون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’خدا ان ظالموں کا خانہ خراب کردے جو بندوق سے نہیں نہ جانے کس چیز سے مار رہے ہیں‘

مزید

 
اناللہ و اناالیہ راجعون
بے شک ہر ایک کو مرنا ہے اور اللہ کی طرف ہی جانا ہے۔ وہی حساب لینے والا ہے بےشک وہ بہترین حساب لینے والا ہے
 
Top