بیخود کیئے دیتے ہیں انداز حجابانہ-بیدم شاہ وارثی

باباجی

محفلین
بیخود کیئے دیتے ہیں انداز حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہء جانانہ
کیوں آنکھ مِلائی تھی کیوں آگ لگائی تھی
اب رُخ کوچھپا بیٹھے کرکے مجھے دیوانہ
جس جاء نظر آتے ہو سجدے وہیں کرتا ہوں
اس سے نہیں کچھ مطلب کعبہ ہو یا بُت خانہ
جی چاہتا ہے تحفے میں دیدوں انہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو، نذرانے کا نذرانہ
میں ہوش و حواس اپنے اس بات پہ کھو بیٹھا
ہنس کر جو کہا تُو نے آیا میرا دیوانہ
دنیا میں مجھے تُونے گر اپنا بنایا ہے
محشر میں بھی کہہ دینا یہ ہے میرا دیوانہ
پینے کو تو پی لوں گا پر شرط ذرا سی ہے
بغداد کا ساقی ہو، اجمیر کا میخانہ
ہر پھول میں بُو تیری، ہر شمع میں ضو تیری
بلبل ہے ترا بلبل، پروانہ ترا پروانہ
بیدم مری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے کا سنگِ درِ جانانہ
بیدم شاہ وارثی​
 
مہ جبین

محفلین
ہر شعر بہترین ، عمدہ اور زبردست لیکن خاص طور پر یہ اشعار تو لاجواب اور سر دھننے والے ہیں

بہت بہت بہت بہترین اور میرا پسندیدہ کلام پیش کرنے پر باباجی کا بہت شکریہ
جزاک اللہ خیرا
ویسے یہ تو نعتیہ کلام ہے نا؟؟؟؟
 
یہ ایک عاشق کا کلام ہے ،، قاری کی مرضی وہ اپنے اپنے محبوب کو تصور میں لے کر لطف و سوز کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے
 
مہ جبین

محفلین
یہ ایک عاشق کا کلام ہے ،، قاری کی مرضی وہ اپنے اپنے محبوب کو تصور میں لے کر لطف و سوز کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے
بے شک اویس تمہاری بات درست ہے مگر میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ نعتیہ کلام ہے تو اسکو اسی زمرے میں پوسٹ ہونا چاہئے تھا
اور ویسے کئی نعت خوانوں نے اس کلام کو بہت ڈوب کر بطورِ نعت ہی پڑھا ہے ، اس لئے میں کہہ رہی تھی کہ یہ نعتیہ کلام ہے
 
ویسے میری ناقص ترین معلومات کے مطابق یہ کلام حضرت بیدم شاہ وارثی نے اپنے پیر و مرشد کی طرف منسوب کیا ہے۔۔۔ اسی زمین مین مفتیءِ اعظم ہند مولانا مصطفٰے رضا خان نوری علیہ الرحمۃ کا نعتیہ کلام بہت معروف ہے،

تُو شمعِ رسالت ہے عالم تِرا پروانہ
تُو ماہِ رسالت ہے اے جلوہءِ جاناں

جو ساقیءِ کوثر کے چہرے سے نقاب اٹھے
ہر دل بنے میخانہ ہر آنکھ ہو پیمانہ

یہ شعر بھی حضور مفتی اعظم ہند کا ہے،،
ہر پھول میں بُو تیری، ہر شمع میں ضو تیری
بلبل ہے ترا بلبل، پروانہ ہے پروانہ
 
624x699x110.gif.pagespeed.ic.EF2X2wePcI.png
 
الشفاء

لائبریرین
جی چاہتا ہے تحفے میں بھیجوں میں انہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانہ۔۔۔

سبحان اللہ۔۔۔
بہترین کلام پیش کرنے کا شکریہ۔۔۔
 
عمراعظم

محفلین
جی چاہتا ہے تحفے میں دیدوں انہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو، نذرانے کا نذرانہ
نہایت عمدہ کلام۔ بہت شکریہ بابا جی شیئر کرنے کے لیئے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہر پھول میں بُو تیری، ہر شمع میں ضو تیری
بلبل ہے ترا بلبل، پروانہ ترا پروانہ
واہ۔ بہت خوب​
شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ فراز! :)
 
زبیر مرزا

محفلین
حق حق حق
سبحان اللہ کیا عشق میں ڈوبا کلام ہے جسے پڑھ کرحسرت آتی ہے اللہ تعالٰی ہمیں بھی
اس عشق کے سمندرسے ایک قطرہ عطا فرمائے
 
نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
مجازی کو مجاز اور حقیقی کو حق سےآشنا کرتا اک مکمل کلام
 
Top