بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر ڈیم فنڈ میں بھیجے: وزیراعظم عمران خان

فرقان احمد

محفلین
تردید کی ضرورت ویسے نہیں تھی۔ 1 بلین ڈالر 120 ارب روپے بنتے ہیں۔ اتنا بڑا حاتم طائی اس دور میں کہاں سے آگیا۔
یہ بات بالکل درست ہے۔ یہ تو ایک معجزاتی بات ہی ہو سکتی تھی۔ شاید یہ تب ممکن تھا جب ایسی کسی امیر کبیر شخصیت کو 'انعام' میں علامتی طور پر ملک کا سب سے بڑا عہدہ دے دیا جائے یعنی کہ صدر وغیرہ بنا دیا جائے۔ ازراہ تففن عرض ہے، تاہم، کسی قدر سنجیدگی کے ساتھ۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
ڈیم بنانے کے لیے چندہ جمع کرنا بڑے پلان کا ایک حصہ ضرور ہو سکتا ہے تاہم ڈیم بنانے یا امور مملکت چلانے کے لیے یہ شارٹ کٹ تلاش نہ کیے جائیں تو بہتر ہے۔ خان صاحب کو اقتدار میں آنے سے پہلے یہ خواب آیا کرتے تھے کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو پوری دنیا پاکستان میں اربوں ڈالرز کا ڈھیر لگا دے گی۔ ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کو معیشت کے حوالے سے ٹھوس پلان پیش کرنا چاہیے۔ یہ چندہ ماموں سیریز آخر کب تک چلے گی؟
 

زیک

مسافر
ڈیم بنانے کے لیے چندہ جمع کرنا بڑے پلان کا ایک حصہ ضرور ہو سکتا ہے
دو ماہ میں ڈیم کی لاگت کا ہزارواں حصہ فنڈ میں اکٹھا ہوا ہے۔ جتنا بھی بڑھا لیں ایک آدھ فیصد سے زیادہ چندے سے اکٹھا نہیں ہو سکتا۔ آٹے میں نمک کے برابر یہ رقم جذبے کے طور ہر تو کام کر سکتی ہے لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

اس میں بھی اہم فنڈ کے پیسوں کا آڈٹ ٹریل ہو گا کہ کتنے پیسے کہاں اور کیسے خرچ کئے گئے ورنہ اس فنڈ کا انجام بھی پرانی ایسی کاوشوں (قرض اتارو ملک سنوارو وغیرہ) جیسا ہی ہو گا۔
 

فاتح

لائبریرین
10 ہزار ارب-
یہ انصافیوں کا حساب اربوں سے نیچے کیوں نہین آتا-
یہ علیم ڈار دس ہزار ارب ڈالر 10,000,000,000,000 یعنی دس ٹریلین ڈالر لائے گا کہاں سے؟
اگر یہ علیم ڈار صاحب دنیا کے تمام ارب پتیوں کو مار کر ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائداد کے وارث بھی بن جائیں تب بھی فوربس کی فہرست کے مطابق تو ساری دنیا کے لگ بھگ سوا دو ہزار ارب پتیوں کے پاس کل ملا کر بھی دس ہزار بلین ڈالرز نہیں ہیں۔
مرشد پاک خادم رضوی یاد آ گئے۔۔۔ ۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
19 ٹرین ڈالر تو امریکہ کی کل سالانہ جی ڈی پی ہے۔ :ROFLMAO:
یہی تو میں سوچ رہا ہوں کہ اس بی بی کو شاید یہ معلوم ہی نہیں کہ ایک بلین میں ایک کے آگے کتنے صفر لگتے ہیں۔۔۔ اور پھر اس بلین کے دس ہزار سے ضرب دینے پر کتنے صفر مزید لگانے پڑتے ہیں۔ :rollingonthefloor:
جیوے مرشد پاک ۔۔۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
میرے خیال میں ڈیم بن سکتا ہے اگر عسکری فنڈ میں صرف کچھ برسوں تک صرف اتنی کمی لائی جائے کہ صرف فوج کے تنخواہ کا کام چلے. ویسے بھی فوج دشمن کو مارنے کی موڈ میں نہیں ہے بلکہ ان کے بچوں کو پڑھانے کی موڈ میں ہے . اور اپنوں کو مارنے کے لیے کسی فنڈ کی ضرورت نہیں وہ اس میں کمال رکھتے ہیں
 

عباس اعوان

محفلین
چندہ خیرات وغیرہ پر ڈیم بنانا غلط ہے. جتنا چندہ ان کے لیے اکٹھا کررہے ہیں لوگ یہ صرف نام اور مشہوری کے لیے کررہے ہیں
چلیں قرضہ لے کر ڈیم بنا لیتے ہیں، قرضہ دینے والے کی تمام شرائط مان کر، یہ بہتر طریقہ ہے۔
 
اگر نکلوانے ہی تھے تو کم از کم ایشیا کپ کی کمائی تو نکلواتے۔
ایک دیہاڑی بھی پوری نہیں دی۔

 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
پٹواریوں کا بس نہیں چل رہا کہ کہہ دیں کہ ڈیم بنانا غلط ہے۔
بھائی ڈیم بنانے کے کوئی خلاف نہیں ہے۔ جس طریقہ سے ڈیم بن رہا ہے اس سے اختلاف کیا جا سکتا ہے۔ اوپر سے چیف جسٹس صاحب کی جگتیں دیکھیں۔
CJP lashes out at dam critics, says they are 'pursuing someone else's agenda'
 

جاسم محمد

محفلین
چلیں قرضہ لے کر ڈیم بنا لیتے ہیں، قرضہ دینے والے کی تمام شرائط مان کر، یہ بہتر طریقہ ہے۔
جہاں بھاشا ڈیم بن رہا ہے وہ علاقہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین تنازعہ کا شکار ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کسی صورت اس پراجیکٹ کیلئے قرض نہیں دیں گے۔ بشرطیکہ انڈیا پہلے این او سی دے۔
 

فہد اشرف

محفلین
10 ہزار ارب-
یہ انصافیوں کا حساب اربوں سے نیچے کیوں نہین آتا-

آئی سی سی کی انسٹا اسٹوری
Screenshot_2018-09-10-17-53-02-359_com.instagram.android.png
 
Top