بیرونی تحاریر کی بابت ضابطہ اخلاق کی تشکیل

محسن حجازی

محفلین
محفل پر کالم دینے کے حوالے سے کچھ گائیڈ لائنز وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ میری رائے میں:

پیغام کا عنوان کچھ یوں ہو:

کالم کا عنوان ۔۔۔۔ مصنف
مثال:
آج کی حقیقت۔۔۔ جاوید چوہدری

اگر کالم یونی کوڈ میں ہے تو پورا کا پورا ہی لگا دیا جائے اور نیچے ربط دے دیا جائے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بیرونی اخبار کی بجائے ہم محفل کے آرکائیو پر زیادہ بھروسہ کر سکتے ہیں، بیرونی روابط کی کوئی ضانت نہیں کہ پانچ سال بعد وہیں پر ہوں گے بھی یا نہیں۔

یہ اس واسطے لکھنا پڑ رہا ہےکہ اراکین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کالم وغیرہ مختلف عنوانات سے ارسال کر دیئے جاتے ہیں۔ یہ گائیڈ لائنز میری رائے میں بہتر ہیں تاہم ہمیشہ کی طرح مجھے اپنی رائے کی صحت پر اصرار نہیں آپ لوگ بھی اپنی آرا کا اظہار کیجئے تاآنکہ ایک ضابطہ بن سکے۔
ناظمین سے بھی توجہ کی درخواست ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں تو تحریری شکل میں کالم کا اقتباس ہی پوسٹ کرنا بہتر ہے اور اس کے ساتھ مکمل مضمون کا ربط فراہم کر دینا چاہیے۔ تصویری شکل میں کالم اکثر ایکسپریس نیوز سے پوسٹ ہوتے ہیں۔ میں ان کالموں کو ایکسپریس نیوز کی سائٹ سے ہی ہاٹ لنک کر دیتا ہوں۔ یہ شاید کاپی رائٹ کے اعتبار سے محفوظ طریقہ ہے، لیکن شاید اتنا محفوظ نہیں ہے کیونکہ کبھی اگر ایکسپریس نیوز یا دوسرے اخبارات کی سائٹس نے ہاٹ لنکنگ پر پابندی لگا دی تو یہ روابط ناکارہ ہو جائیں گے۔
 
Top