بیرون ملک (چائنہ۔۔۔)سے گاڑی منگوانے کا طریقۂ کار

آصف اثر

معطل
ایک عدد سوزوکی بائک خریدنا چاہتاہوں لیکن پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک سے منگوانا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ سوزوکی 110Sکا جو نیا ماڈل پاکستان میں ہے وچائینیز ماڈل سے بہت مختلف ہے۔ ایک تو یہ کہ چائنہ ماڈل یورو3 ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور اس کی فیول ایفشینسی تقریباً 70 کلومیٹر فی لیٹر ہے جب کہ اس کا سائلنسر اور انجن ہائٹ بھی پاکستانی ماڈل سے زیادہ اُٹھا ہوا ہےجس کی وجہ سے دیکھنے اور چلنے میں بہترین ہے۔ پاکستانی ماڈل کا فیول ایوریج 45 کلومیٹر فی لیٹر ہے! حیرت ہے پاکستانیوں کو سب نے الو سمجھ رکھا ہے۔ افسوس ہے۔
اب تمام احباب سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو اس بابت کچھ علم ہو تو مطلع فرمائے۔ مجھے اشد ضرورت ہے۔

پاکستانی ماڈل GD110s:
http://www.paksuzuki.com.pk/Automobile/GD110s/main-site.html
چائینیز ماڈل GD110s:
http://en.haojue.com/products/product_102_156_2538_2536.htm#arb

arifkarim ودیگر احباب
 
زیک

مسافر
پاکستان کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ہیں۔ مگر عام طور پر ایک علاقے کا ماڈل دوسرے علاقے میں امپورٹ کرنا انتہائی مہنگا اور مشکل کام ہوتا ہے۔ بہرحال یہ یورپ اور امریکہ کے تناظر میں میری معلومات ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
کار یا بائیک امپورٹ کرنا اب کوئی نئی یا مشکل بات نہیں رہی۔ آدھی سے زیادہ آپ کے امپورٹڈ کارز ہی نظر آتی ہیں اب سڑکوں پر۔ میری خود کی روزانہ استعمال والی کار امپورٹڈ ویگن آر ہے۔ آسان حل یہ کہ کسی شو روم والے کے پاس جائیں جو امپورٹڈ کارز کا بزنس کرتا ہے اور اسے کہیں کہ آپ کے بی ہاف پر مرضی کی بائیک امپورٹ کر دے۔ منگوا دے گا وہ۔
 
ناصر رانا

محفلین
آسان طریقہ یہی ہے جو شہزاد وحید نے بتایا ہے، لیکن یہ کافی مہنگا پڑے گا وہ یوں کہ مذکورہ ڈیلر عام طور پر ایک گاڑی پر جتنا نفع رکھتا ہے اس کیس میں وہ اس سے کئی گنا زیادہ رکھے گا۔ حالانکہ خرچ اسکا کم لگے گا۔
دوسری صورت یہ ہے کہ آپ خود امپورٹ کر لیں۔ اس کیلئے آپ کو پہلے تو وہاں کے کسی ڈیلر یا ایجنٹ سے رابطہ کرنا ہوگا جس سے آپ گاڑی خرید فرمائیں گے۔ قیمت طے ہونے کے بعد کیرئر کا تعین کرنا ہوگا۔
اگر تو قیمت ایف او بی میں طے ہوئی ہے تو وہاں سے یہاں منگوانا اور پھر کسٹم وغیرہ سب آپ کو کرنا ہوگا۔ اس کیلئے آپ یہاں کی کسی فریٹ فارورڈنگ کمپنی سے بات کر لیں گے تو مزید آسانی ہوگی۔ خود کرنے میں بہت پیچیدگیاں آئیں گی۔
اور اگر قیمت سی اینڈ ایف کراچی یا جس شہر میں آپ ہیں وہاں کی طے ہوئی ہے تو منگوانے کی جھنجھٹ آپ کی نہیں ہے آپ کو صرف یہاں کی ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔
ادائیگی کا طریقہ دو طرح سے ہوسکتا ہے، یا تو ایل سی یا ٹی ٹی ایڈوانس، جس میں ایل سی والا طریقہ بہتر ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان میں نئی گاڑیوں کی امپورٹ پر بہت زیادہ ٹیکسز ہیں۔ بڑی گاڑیوں پر تو شاید دو سو فیصد سے بھی زائد ہیں۔ دوسری طرف پرانی اور ری کنڈیشنڈ گاڑیاں پر بہت کم ٹیکسز ہیں۔ پاکستان میں احباب کو جتنی امپورٹڈ چلتی پھرتی گاڑیاں نظر آتی ہیں اُن میں اسی نوے فی صد پرانی ہیں۔ آپ کسی گاڑی کا ماڈل چیک کر لیں وہ چار پانچ سال پرانا ہی ہوگا۔ نئی برانڈ نیو گاڑی پاکستان میں امپورٹ کرنا صرف طبقہ امرا کا مشغلہ ہے۔
 
پاکستان اماراتی مال بہت زیادہ امپورٹ کرتا ہے۔ اگر وہاں سے منگوا لیں تو سستا پڑے گا

تمام احباب کا بے حد شکریہ۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ ایف او بی ، سی اینڈ ایف ، ایل سی اور ٹی ٹی ایڈوانس کیا ہیں، اور کسی بھی شوروم والے سے بات ہوسکتی ہے یا صرف سوزوکی شوروم سے بات کرنا ہوگی؟
شہزاد وحید ، ناصر رانا
 
ہاں جی ہنڈا ویزل 34 لاکھ کی امپورٹ میں پڑتی ہے نئی :ROFLMAO:
 
ناصر رانا

محفلین
تمام احباب کا بے حد شکریہ۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ ایف او بی ، سی اینڈ ایف ، ایل سی اور ٹی ٹی ایڈوانس کیا ہیں، اور کسی بھی شوروم والے سے بات ہوسکتی ہے یا صرف سوزوکی شوروم سے بات کرنا ہوگی؟
شہزاد وحید ، ناصر رانا
یہ سب کمرشل اصطلاحات ہیں۔
ایف او بی : فریٹ آن بورڈ
سی اینڈ ایف: کوسٹ اینڈ فریٹ
ایل سی: لیٹر آف کریڈٹ
ٹی ٹی: ٹرانسمیٹڈ ٹرانزیکشن
فریٹ: وہاں(چائنہ) سے یہاں تک لانے کا کرایہ۔

جب بھی آپ کسی سے خریداری کرتے ہو تو قیمت بتانے کے ساتھ جو شرائط ہوتی ہیں اس میں بیچنے والا آپ کو بتاتا ہے کہ سامان کی ترسیل کب اور کہاں ہوگی۔
فرض کریں آپ جس کمپنی سے سامان لے رہے ہیں وہ کہتی ہے کہ آپ پیسے ادا کر کے ہمارے گودام سے سامان اٹھا لیں تو آپ کے کیس میں یہ ایف او بی (فریٹ آن بورڈ) کہلائے گا یعنی کہ اس کے گودام سے اٹھوا کر وہاں کی پورٹ تک پہنچانا، پھر وہاں کی کسٹم ڈیوٹی وغیرہ ادا کرنا، وہاں سے یہاں تک لانے کیلئے شپنگ کمپنی سے کرایہ طے کرنا، اور پھر یہاں پہنچنے پر یہاں کی امپورٹ ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، رجسٹریشن وغیرہ یہ سب آپ کی ذمہ داری ہوگی۔

اگر مذکورہ کمپنی کہتی ہے کہ یہ قیمت سی اینڈ ایف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں کی ایکسپورٹ ڈیوٹی، کسٹم کلیرنس اور وہاں سے یہاں تک لانے کا کرایہ اس میں شامل ہے یہاں سے کسٹم کلیرنس وغیرہ آپ کی ذمہ داری ہوگی۔

اب آپ کے معاملے میں کچھ پیچیدگیاں ہیں۔ یعنی کہ آپ براہِ راست وہاں کی سوزوکی کمپنی سے شاید نہیں خرید سکیں گے، آپ کے استفسار کے جواب میں وہ کہیں گے پاکستان میں سوزوکی کمپنی موجود ہے وہاں سے خرید لو، ساتھ ہی وہ یہاں کی سوزوکی کمپنی کو کہہ دیں گے کہ فلاں آصف اثر صاحب سوزوکی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں ان کی مدد کرو۔ لیکن آپ کو تو وہاں کی گاڑی ہی چاہیئے۔ تب آپ کو وہاں کی کسی ٹریڈنگ کمپنی سے بات کرنی ہوگی (خبردار! اس میں دھوکہ دہی کا احتمال ہے)۔ وہ کمپنی آپ کیلئے ایک گاڑی خرید کر آپ کو روانہ کردے گی (ظاہر ہے وہاں کی قیمت سے اضافی قیمت بطور منافع لے گی)۔ اسی طرح آپ یہاں کے سوزوکی ڈیلر سے وہاں کی گاڑی منگونے کا کہیں گے تو وہ منع کر دیں گے کہ وہ یہاں کی کمپنی کے ڈیلر ہیں نہ کہ وہاں کے۔

چنانچہ آپ کو وہاں اور یہاں دونوں ہی جگہ ان آتھرائزڈ (Unauthorized) ڈیلر سے ہی معاملات طے کرنے ہوں گے اور اس میں اضافی قیمت اور دھوکہ دہی کے مضمرات بھی ہیں۔

کل ملا کر بات یہ ہے کہ میرے بھائی ٹشن ہی مارنا ہے تو پاکستانی بائیک پر مار لو، ایکسٹرا ڈیٹیلنگ یا موڈیفیکیشن کروا لینا یہاں پر ہی۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یہ سب کمرشل اصطلاحات ہیں۔
ایف او بی : فریٹ آن بورڈ
ٹی ٹی: ٹرانسمیٹڈ ٹرانزیکشن
ایف او بی : فری آن بورڈ
ٹی ٹی: ٹیلی گرافک ٹرانسفر

فرض کریں آپ جس کمپنی سے سامان لے رہے ہیں وہ کہتی ہے کہ آپ پیسے ادا کر کے ہمارے گودام سے سامان اٹھا لیں تو آپ کے کیس میں یہ ایف او بی (فریٹ آن بورڈ) کہلائے گا
یہ کیس ایف او بی کی بجائے ایکس ورکس ڈیلیوری کہلائے گا۔ یعنی اگر بیچنے والے کے گودام سے خریدنے والا مال اپنی ذمہ داری اور خرچے پر اٹھا رہا ہے۔

ایف او بی یعنی فری آن بورڈ کے ساتھ عموما جگہ بھی لکھی جاتی ہے۔ یعنی ایف او بی چائنا کا مطلب یہ ہے کہ چائنا کی جس سے بندرگا یا ائیرپورٹ سے وہ مال ملک چھوڑ رہا ہے اُس جہاز کے بورڈ تک سارا خرچہ بیچنے والے کا ہے۔ یعنی اُس جہاز تک بیچنے والا خرچہ برداشت کرے گا جس میں بندرگاہ تک مال پہنچانا اور برآمد کرنے والے ملک کا کسٹم کا خرچہ بھی شامل ہے۔ گو اُس کو فری آن بورڈ کہتے ہیں لیکن بیچنے والا یہ سارا خرچہ قیمت میں پہلے ہی شامل کر لیتا ہے۔

نیچے والی ساری اصطلاحات "ڈلیوری ٹرمز" کہلواتی ہیں اور کسی چیز کی قیمت اسی ترتیب سے بڑھتی جاتی ہے۔

1- ایکس ورکس یا ایکس فیکٹری - قیمت کم لیکن گودام یا فیکڑی سے لے کر آگے کا سارا خرچہ خریدنے والے کا، سارے کسٹمز کی ذمہ داری بھی اسی کی۔

2- ایف او بی ( برآمدی شہر) ۔ قیمت نمبر ایک سے تھوڑی زیادہ۔ کسٹم وغیرہ بیچنے والا کروائے گا لیکن اُس شہر سے لے کر آگے کا سارا خرچہ خریدنے والے کا۔

3۔ ایف او بی (برآمدی ملک): برآمدی ملک کا سارا خرچہ بیچنے والے کا، بندرگاہ یا ایئر پورٹ تک۔ آگے کا خرچہ خریدنے والے کا۔ (ُپاکستانی ایکسپورٹ کا ستر فیصد سے بھی زائد اس ٹرم میں ہوتا ہے)۔

4۔ سی اینڈ ایف (درآمدی ملک)۔ درآمدی ملک کی بندرگاہ یا ائیر پورٹ تک کا سارا خرچہ بیچنے والے کا۔ اگر بائی ایئر ہے تو یہ قیمت ناقابلِ برداشت ہو جائے گی۔ (پاکستانی ایکسپورٹر اکثر ڈیلیوری ایک دو ماہ لیٹ ہونے کی صورت میں ایف او بی قیمت پر سی اینڈ یف ائیر مال دیتے ہیں ہرجانے کے طور پر)۔

5۔ سی، آئی ایف (درآمدی ملک)÷ نمبر 4 کی طرح ہے لیکن اس میں "آئی" انشورنس کا ہے۔ یعنی انشورنس کا خرچہ بھی شامل ہو جاتا ہے۔

6۔ ڈی ڈی یو - ڈیلیورڈ ڈیوٹی ان پیڈ - خریدنے والے کے گھر تک کا سارا خرچہ بیچنے یا بھیجنے والا کا ہوتا ہے لیکن درآمدی ملک میں جو ٹیکسز یعنی ڈیوٹیز ہوتی ہیں وہ خریدنے یا وصولنے والے کے ذمے۔ کورئیر یعنی ڈی ایچ ایل وغیرہ پر جو مال بھیجا جاتا ہے وہ یہی ہوتا ہے۔

7- ڈی ڈی پی - ڈیلیورڈ ڈیوٹی پیڈ - یہ نمبر ایک کا بالکل الٹ ہے، 180 ڈگری پر۔ مطلب یہ ہے کہ بیچنے والا ہر طرح کے خرچے کا ذمہ دار ہے یہاں تک کہ درآمدی ملک میں جو ڈیوٹیاں اور ٹیکسز ہیں وہ بھی بیچنے والے کے ذمے۔ خریدنے والے کو گھر بیٹھے وہ چیز مل جائے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک اور اہم چیز یہ کہ پیمنٹ ٹرمز اور ڈیلیوری ٹرمز میں فرق ضروری ہے۔

ٹی ٹی، ایل سی، سی اے ڈی، ڈی اے وغیرہ پیمنٹ ٹرمز ہیں یعنی یہ کہ رقم کیسے بھیجی اور وصول کی جائے گی۔

ایف او بی، سی اینڈ ایف وغیرہ وغیرہ ڈیلیوری ٹرمز ہیں، یعنی یہ کہ مال کیسے بھیجا اور وصول کیا جائے گا۔
 
ناصر رانا

محفلین
حضور آپ نے تو امپورٹ ایکسپورٹ کا پورا شجرہ کھول کر رکھ دیا ہے۔
میری معلومات محدود سی تھی کیونکہ میرا واسطہ محض ٹیکنکل امور سے رہتا ہے، یہ تھوڑا بہت بھی سن سن کر معلوم ہوا تھا لیکن اب آپ کے بتانے پر ہم تو اس موضوع میں بھی اتھارٹی ہو گئے۔:LOL:
 
میں پچھلے 19 سال سے یہی کام کر رہا ہوں سرکار، شاعری تو فقط منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے ہے :D
 
آصف اثر

معطل
ناصر بھائی معاف کردو ہم کہاں ٹشن کہاں! میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوں اور ہر روز بائک پر سفر کرنے سے مفر نہیں لہذا کسی آرام دہ ،دیکھنے میں قابل قبول اور ایندھن کی حد تک کفایت شعاربائک کی تلاش میں یہ سب پاپڑ بیلنے پڑرہے ہیں۔
راہنمائی کے لیے آپ اور محترم محمد وارث کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔جزاکم اللہ۔
 
Top